اور صبر کو اپنا پورا کام کرنے دو تاکہ تم پورے اور کامل (لوگ) ہوجاؤ اور تم میں کسی بات کی کمی نہ رہے (کوئی خرابی نہ رہے)۔ یعقوب 1 : 4
یعقوب ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ مشکلات کے باوجود ہم شادمان ہوسکتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ خُدا ہمارے اِیمان کو آزما رہا ہے تاکہ صبر کو اپنا پورا کام کرنے دے۔ میں نے یہ جانا ہے کہ آزمائشوں نے بالآخر مجھ میں صبر پیدا کیا ہے لیکن اس سے پہلے یہ آزمائشیں میری زندگی میں موجود کثافتوں کو سطح پر لے آئیں ۔۔۔۔ جیسا کہ فخر، غصہ، بغاوت، خود ترسی، بڑبڑاہٹ اور بہت سی اور باتیں۔ ایسا لگا کہ خُدا کی مدد سے مجھے اِن بے دینی کی باتوں کا نہ صرف سامنا کرنا ہے بلکہ اِن کا علاج بھی کرنا ہے کیونکہ یہ صبر اور دوسرے اچھّے پھلوں یعنی مہربانی، مُحبّت، حلیمی اور دوسری باتوں کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔
بائبل طہارت، تقدیس اور قربانی کے تعلق سے بیان کرتی ہے۔ یہ مشہور الفاظ نہیں ہیں؛ تو بھی، یہ ایسی باتیں جن میں سے ہم گزرتے ہیں تاکہ ہم اپنے کردار میں مسیح کی مانند بنیں۔ خُدا کی خواہش ہے کہ ہمیں کامل بنائے تاکہ کوئی کمی نہ رہے۔ وہ چاہتا ہے کہ آخر کار ہم راستبازی کے پھلوں سے معمور ہوجائیں جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم کچھ مشکلات میں سے گزریں جو کہ کوئی خوش آئین بات نہیں ہے لیکن آخر کاراس کے سبب سے ہم بالغ ہو جاتے ہیں۔
پہلے پہل بہت عرصہ تک میں اپنی زندگی میں مشکلات سے پریشان ہوجاتی تھی جب تک میں نے یہ نہ جان لیا کہ خُدا بہت سے طریقوں سے ان کو استعمال کرتے ہوئے میرے لئے بھلائی پیدا کرے گا۔ وہ صرف ہم سے یہ چاہتا ہے کہ ہم خود کو پیش کریں اور یہ اِقرار کریں "اَے خُدا میں تجھ پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔ میرا اِیمان ہے کہ جب یہ مصیبت ٹل جائے گی اُس وقت میں پہلے سے زیادہ بہتر اِنسان بن جاؤں گا/گی!”
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کن حالات سے گزر رہے ہیں خُدا پر بھروسہ کریں کہ آپ ہر دِن اُس کی نزدیکی حاصل کررہے ہیں۔