
اور اُنہوں نے لوگوں کو حکم دیاکہ جب تم خداوند اپنے خدا کے عہد کے صندوق کو دیکھو اور کاہن اور لاوی اسے اٹھائے ہوئے ہوں تو تم اپنی جگہ سے اٹھ کر اس کے پیچھے پیچھے چلنا۔ یشوع ۳ : ۳
کیا اس وقت آپ کے سامنے نئے مواقع ہیں؟ مواقع کیسے ہی کیوں نہ ہوں ضروری بات یہ ہے کہ ’’صندوق کے پیچھے چلیں‘‘۔ اس کے کیا معنیٰ ہیں؟ دو قسم کے لوگ ہیں کچھ لوگ اپنی زندگی میں نئے اقدام اٹھانے سے گھبراتے ہیں اورپرانے، بوسیدہ حالات سے محض اس لئے چپکے رہتے ہیں کیونکہ وہ ان کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں دوسرے قسم کے وہ لوگ ہیں جوہر نئے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور خدا کے وقت کا انتظارنہیں کرتے۔
یشوع ۳ : ۳ میں خدا نے بنی اسرائیل سے کلام کیا کہ عہد کے صندوق کے پیچھے چلیں۔ یہ صندوق خدا کے مسح… خدا کی حضوری… خدا کی مرضی کوپیش کرتاہے ۔ ہمارے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم نہ اپنی اورنہ ہی دوسروں کی بلکہ خدا کی مرضی کی پیروی کرنا سیکھیں۔
خد اکا ہم سب کے لئے ایک منصوبہ ہے، اور اس منصوبہ کو پورا ہوتے ہوئے دیکھنے کا صرف ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ ہے کہ ہم صندوق کے پیچھے چلیں یا خد اکی مرضی پرچلیں نہ کی جسم کے ارادہ پر، نہ دوسرے لوگوں یا اپنے جذبات کی پیروی میں ۔
آج یہ بات یاد کر لیں کہ آپ کے لئے خدا کی جو بھی مرضی ہے وہ اس کے لئے خود راستے ہموار کرے گا۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا، بنی اسرائیل کی طرح، مجھے علم ہے کہ مجھے ’’صندوق کے پیچھے‘‘ جانے کی ضرورت ہے۔ نئے مواقع اور میرا وقت نہیں بلکہ صرف تیری مرضی ضروری ہے۔ جب میں تیری پیروی کروں تو اس وقت تو میری راہوں کو اپنے منصوبے کے مطابق ہموار کر۔