خُدا آپ کی تمام ضروریات کو پورا کرے گا

خُدا آپ کی تمام ضروریات کو پورا کرے گا

اور پوشاک کے لئے کیوں فکر کرتے ہو؟ جنگلی سوسن کے درختوں کو غور سے دیکھو کہ وہ کس طرح بڑھتے ہیں۔ وہ نہ محنت کرتے اور نہ کاتتے ہیں…پس جب خُدا میدان کی گھاس کو جو آج ہے اور کل تنور میں جھونکی جائے گی ایسی پوشاک پہناتا ہے تو اَے کم اعتقادو تم کو کیوں نہ پہنائے گا؟۔    متّی 6 : 28،30

کچھ لوگ ضرورت مند ہوتے ہیں کیونکہ ان کے خاندانوں نے ان کو تکلیف پہنچائی ہوتی ہے یا ان کو مایوس کیا ہوتا ہے؛ کچھ لوگ اپنے ایسے شخصی تجربات کی وجہ سے ضرورت مند ہوتے ہیں جن کی وجہ سے انہوں نے کوئی نقصان اُٹھایا ہوتا ہے۔ یہ تمام حالات اور اسی طرح کے دوسرے حالات کی وجہ سے لوگوں کے اندر خوف پیدا ہوجاتا ہے کہ جب انہیں ضرورت ہوگی تو کوئی اُن کے ساتھ نہیں ہوگا۔ لیکن خُدا نہیں چاہتا کہ ہم جو کچھ ہمارے پاس ہے اسے کھو جانے اور ضرورت کے پورا نہ ہونے کے خوف میں زندگی بسر کریں۔آئیں ہم خُدا پر بھروسہ کریں کہ وہ ہمیشہ ہماری تمام ضرورتوں کو پورا کرے گا اور کبھی ہمیں نہیں چھوڑے گا۔ ہمیں اُس پر بھروسہ کرنا ہے جس سے اس کی ستائش ہوگی۔ وہ بھلا ہے اور ہمیں اس سے توقع کرنی ہے کہ وہ اپنے کلام میں کئے گئے وعدوں کے مطابق ہماری ضرورتوں کو پورا کرے گا۔


آج کا قوّی  خیال: میں خُدا پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں کہ وہ میری تمام ضرورتوں کو پورا کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon