جو کام ضروری ہے اُس کے لیے "ہاں” کہیں

جو کام ضروری ہے اُس کے لیے "ہاں" کہیں

بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی (اُس کے معیار اور طریقہ کار) کی تلاش (نشانہ لو اور کوشش کرو) کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔  متّی 33:6

اگر آپ سہل زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو آپ کو بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ زیادہ تر لوگ جو تناؤ اور مایوسی کا شکار رہتے ہیں وہ تھوڑے  وقت میں بہت زیادہ کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اِس لئے کچھ چیزوں کو "نہیں” کہنا سیکھیں۔ "نہیں!” کہنے کی مشق کریں: یہ ایک سادہ لفظ ہے جوشروع میں استمعال کرنا مشکل ہوگا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کو استعمال کرنا آسان ہو جائے گا۔ اور صرف ان چیزوں کے لیے "ہاں” کہنا سیکھیں جو زندگی میں واقعی اہم ہیں —  یعنی ایسے کام جن کے بارے میں آپ کو واقعی یقین ہے کہ وہ آپ کے لئے خُدا کی مرضی کے مطابق ہیں۔

اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ خُدا میں خوشی  منائیں۔ خُدا نے آپ کو جو کچھ دیا ہے اس سے لطف اندوز ہوں اور بہت زیادہ مصروفیت کو چھوڑیں۔ ہنسنے کے لیے وقت نکالیں اور زندگی کے لیے شُکر گزار بنیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں ان چیزوں کے لیے بہت شُکر گزار ہوں جو میری زندگی میں واقعی اہم ہیں۔ آج، مَیں ان چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں اور کچھ کاموں کو چھوڑ دیتا/دیتی ہوں جو میری توجہ ہٹا رہی ہیں۔ تیرا شُکر ہو کہ تیری مدد سے میں واقعی اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon