ضیافت میں شریک ہوں

ضیافت میں شریک ہوں

خُوش دِلی خندہ رُوئی پَیدا کرتی ہے پر دِل کی غمگِینی سے اِنسان شِکستہ خاطِر ہوتا ہے۔  امثال  15 : 13

جب خُداوند یسوع مسیح نے لوگوں کو اپنے شاگرد بننے اور اپنی پیروی کرنے کی دعوت دی تو اس نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اس کی جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ اپنے گروپ کے بارے میں بات کر رہا تھا لیکن میں یہ سوچنا چاہتی ہوں کہ یسوع کے ساتھ سفر کرنا شاید بہت مزے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ محنت کا کام بھی تھا۔

چاروں اناجیل میں بار بار، ہم دیکھتے ہیں کہ خُداوند یسوع مسیح لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اپنی پُرانی زندگی کو چھوڑ دیں اور اس کی جماعت میں شامل ہوجائیں، اوروہ آج بھی یہی دعوت دے رہا ہے۔ جی ہاں، خُدا کی بادشاہی کے لیے کام کرنا ہے لیکن شُکر ہے کہ ہم اس کا کام  کرتے ہوئے مزہ کر سکتے ہیں۔

جب ہم خُداوند یسوع مسیح کی پیروی کرتے ہیں تو ہم کسی اجتماع یا جنازے میں نہیں جارہے ہیں۔ ہم اس کی ضیافت میں شامل ہونے جارہے ہیں جو زندگی، اطمینان اور کبھی نہ ختم ہونے والی خُوشی سے بھری ہوئی ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، اس دُنیا کے بوجھ اورفکروں کو ایک طرف رکھنے اور آج تیری خُوشی حاصل کرنے میں میری مدد کر۔ میں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو چاہتا ہے کہ میں خوش ہوں اور اس زندگی سے لطف اندوز ہوں جو تُو نے مجھے دی ہے۔  تیری مدد سے، میں آج اور ہر روز اپنی زندگی میں تیری بھلائی کا جشن مناؤں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon