طاقت اور کمزوری

طاقت اور کمزوری

صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنا اور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا۔       زبُور 17:34

ہم سب میں کچھ خوبیاں ہیں اور کچھ کمزوریاں ہیں۔ بائبل مقدس میں ہم جن لوگوں کا ذکر پڑھتے ہیں ان کے اندر بھی خوبیاں اور خامیاں پائی جاتی تھیں۔ پولس بھی اپنی کمزوریوں کے ساتھ کُشتی لڑتا تھا (دیکھیں 2 کرنتھیوں 9:12)، لیکن اُس نے ان کے لیے شُکر گزار ہونا سیکھا کیونکہ ان کے ذریعے، اس نے دریافت کیا کہ مسیح کی طاقت اور فضل کافی ہوگا۔

اگر ہم خُدا کی دی ہوئی زندگی سے پوری طرح لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، تو ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ مسیح کا فضل ہماری کمزوریوں میں بھی کافی ہے— اور شُکر گزار ہونا چاہیے کہ ایسا ہی ہے! رُوح القدس کی مدد سے  ہم خداوند یسوع مسیح میں حیثیت کوجان سکتے ہیں اور یہ بھی کہ ہماری کمزوریوں کی وجہ سے ہم مجرم نہیں ٹھہرائے جاتے۔ خُداوند پر توکل کریں، اور بھروسہ رکھیں کہ اُس کا فضل اور طاقت ہماری کمزوری سے کہیں زیادہ ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ تُو میری کمزوریوں میں اپنے آپ کو زورآور ظاہر کرتا ہے۔ تیری طاقت اور تیرا فضل میرے لیے کافی ہے جیسا کہ وہ پولس کے لیے تھا۔ مجھے ہر روز اپنی طاقت بخشنے کے لئے تیرا شُکر ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon