عظیم سودا

عظیم سودا

اپنا بوجھ خداوند پر ڈال دے(اس کا وزن اتار دو)وہ تجھے(ہمیشہ) سنبھالے گا۔وہ صادق کو کبھی جنبش(پھسلنے،گرنے اور ناکام) نہ کھانے دے گا۔ زبور۵۵: ۲۲

کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا آپ سے ایک سودا کرنا چاہتا ہے؟وہ چاہتا ہے کہ آپ اپنی ساری  فکریں،مسائل اور ناکامیاں اس کو سونپ دیں۔اس کے بدلے میں وہ آپ کو اپنا اطمینان اور خوشی بخشے گا۔

خدا واقعی ہماراخیال رکھنا چاہتا ہے لیکن ایسا کرنے کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود اپنی فکریں کرنا اور ہرچھوٹی بات کے لئے جو ہمارے اختیار میں نہیں ہے اُن کے لئے پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ بہت سے لوگ چاہتے تو ہیں کہ خدا اُن کی فکر کرے لیکن وہ اپنے بل بوتے پر فکر کرنا،کوشش کرنا اور جواب کی تلاش کرنا جاری رکھتے ہیں اورخدا کی راہنمائی کا انتظارنہیں کرتے۔

خدا ہمیں اطمینان دے گا لیکن اس سے پہلے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی فکریں اُس کو دیں۔ کتنا عظیم سودا ہے!ہم خدا کو اپنی فکریں دے دیں اور وہ ہمیں اپنا اطمینان دے گا۔ ہم اپنے بوجھ اور غم اُس دیں، اور وہ ہماری حفاظت کرے گا، استحکام اور خوشی دے گا۔ یہ شاندار برکت اور استحقاق ہے کہ وہ ہمارا خیال رکھے گا۔


یہ دُعا کریں:

اَے خداوند تو نے میرے سامنے شاندار پیشکش رکھی ہے۔ تو مجھ سے بہت زیادہ قابل ہے پس میں اپنی ساری فکریں تجھے دیتا/دیتی ہوں اور وہ اطمینان اور خوشی حاصل کرتا/کرتی ہوں جو تو مجھے دینا چاہتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon