علان کرنے کی قدرت

علان کرنے کی قدرت

موت اور زندگی زبان کے قابو میں ہیں اور جو اُسے دوست رکھتے ہیں اُس کا پھل (زندگی یا موت) کھاتے ہیں۔  امثال 18 : 21 

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں ہماری دُعاؤں کا جواب نظر آئے، تو یہ بہت ضروری ہے کہ ہم دُعا کرنا سیکھیں اور پھر اپنے حالات کے بارے میں اِیمان سے پُراورمثبت اِقرار کریں۔ منفی اِقرار اور اِیمان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔

فرض کریں کہ ایک ماں اپنے بیٹے کے لئے جسے اِسکول میں کچھ مسائل کا سامنا ہے، دُعا کرتی ہے۔ پس وہ اِیمان سے دُعا کرتی ہے اور بھروسہ کرتی ہے کہ خُدا کوئی معجزہ کرے گا۔ پھر وہ اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ کھانا کھانے کے لئے باہر جاتی ہے اور پورا وقت یہ کہنے میں گزار دیتی ہے کہ "میں اپنے بیٹے کے سکول کے مسائل سے پریشان ہو چکی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ حالات کبھی بھی بہتر نہیں ہوں گے۔ یہ سب میرے ہی ساتھ کیوں ہو رہا ہے؟” اس قسم کا منفی رویہ آپ کے اِیمان کے خلاف کام کرتا ہے۔

جب آپ دُعا کرچکیں تو ایک فیصلہ کریں کہ آپ جو گفتگو کریں گے وہ آپ کی دُعا سے مطابقت رکھے گی۔ خُدا کے کلام کا اِقرار کریں! اپنے اِیمان کا اِقرار کریں! جب پڑوسی آپ سے آپ کے بیٹے کے کردار کے بارے میں سوال کریں تو ان کو یہ جواب دیں کہ "ظاہری طور پرتو ایسا لگتا ہے کہ حالات زیادہ نہیں بدلیں ہیں، لیکن میں اُس کے لئے دُعا کررہی ہو، اور میرے دِل میں اعتماد ہے کہ خُدا اُس کے ساتھ ہے اور اُس کی زندگی میں بڑی قدرت سے کام کررہا ہے۔”

جب آپ کا اِیمان، اور آپ کی سوچیں اور آپ کی گفتگو خُدا کے وعدوں کے مطابق ہوں گی تو تھوڑی ہی دیر بعد آپ مثبت تبدیلیاں دیکھنا شروع کردیں گے۔

دُعا کریں اور پھر جو کچھ آپ کہتے ہیں وہ آپ کی دُعا کے مطابق ہو اور آپ کو یقینی طور پر حیران کن نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon