فضل کا رُوح

جب موسیٰ کی شریعت کا نہ ماننے والا دویا تین شخصوں کی گواہی سے بغیر رحم کئے مارا جاتا ہے۔ تو  خیال کرو کہ وہ شخص کس قدر زیادہ سزا کے لائق ٹھہرے گا جس نے خُدا کے بیٹے کو پامال کیا اور عہد کے خون کوجس سے وہ پاک ہوا تھا ناپاک جانا اور فضل کے رُوح کو بے عِزّت کیا۔   (عبرانیوں ۱۰ : ۲۸ ۔ ۲۹)

رُوح القّدس فضل کا رُوح ہے۔ فضل رُوح القّدس کی قوت ہے جس کے ذریعے ہم وہ کام بھی آسانی سے کر لیتے ہیں جو ہم اپنی محنت سےسَرانجام نہیں دے سکتے۔ لیکن اولاً یہ قوت ہمیں خُدا کے ساتھ درست تعلق قائم کرنے کے لئے تیار کرتی ہے تاکہ وہ ہم میں بسے اور ہم اُس کے رہنے کی جگہ بن جائیں۔ جب پاک رُوح ہمارے اندر ہوتا ہے ہم اپنے دِل میں ہاتھ بڑھا کرفضل کے رُوح  کی قوت کو حاصل کرسکتے ہیں تاکہ وہ کرسکیں جو ہم اپنی قوت اور کوشش سے نہیں کرسکتے۔

مثال کے طور پر میں نے بہت سال خود کو تبدیل کرنے کی کوشش میں گزار دیئے کیونکہ مجھے اپنے کردار میں بہت سی خرابیاں نظر آتی تھیں۔ میں بہت دفعہ پریشان ہوجاتی تھی کیونکہ میری تمام کوششیں اور محنت کوئی تبدیلی پیدا نہیں کررہی تھی۔ جب میں محسوس کرتی تھی کہ میں بُرے الفاظ استعمال کررہی ہوں جو مجھے نہیں کرنے چاہیں تو میں فیصلہ کرتی تھی کہ میں ایسا نہیں کروں گی لیکن میری تمام کوششوں کے باوجود میں تبدیل نہیں ہوپاتی تھی اور بعض اوقات میری حالت پہلے سے بھی برُی ہوجاتی تھی۔

آخر کار میں خُدا کے سامنے چِلا اُٹھی یہ اِقرار کرتے ہوئے کہ میں خود کو مزید تبدیل کرنے کی کوشش بھی نہیں کرسکتی۔ اُس وقت میں نے اپنے دِل میں خُدا کی آواز سُنی ’’ شاباش، اَب میں تمہاری زندگی میں کچھ کرسکتا ہوں۔‘‘

جب خُدا ہماری زندگیوں میں تبدیلی پیدا کرتا ہے تو خُدا کو جلال ملتا ہے؛ اِس لئے وہ ہمیں خود کو تبدیل کرنے نہیں دے گا۔ ہم اُس پر تکیہ کئے بغیر خود کو تبدیل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، ہم اُسے چھوڑ سکتے ہیں ’’حلقہ سے باہر‘‘ کرسکتے ہیں۔ خود کو تبدیل کرنے کی کوشش کے بجائے ہمیں بس اُس سے یہ کہنا ہے کہ وہ ہمیں تبدیل کرے اور پھر اس کے فضل کے رُوح کو موقع دینا ہے کہ وہ ہم میں کام کرے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  کوئی بھی کام خُدا کی مدد کے بغیر نہ کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon