یسوع ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پرڈالنے کے لئے آیا

یسوع ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پرڈالنے کے لئے آیا

تاکہ ان کو جو اندھیرے اور موت کے سایہ میں بیٹھے ہیں روشنی بخشے اور ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پر ڈالے۔ لوقا ۱ : ۷۹

میرا اِیمان ہے کہ اطمینان وسلامتی ہمیں دیئے جانے والے اہم ترین فوائد اور خدا کی عظیم ترین برکات میں سے ایک  ہے ۔ جب کہ مصروفیت اوراِس کے باعث پیدا ہونے والے دباوٗ کی وجہ سے ہم نہ صرف اطمینان سے محروم ہو جاتے ہیں بلکہ ہر قسم کے  منفی جذبات ہم پر حاوی ہو جاتے ہیں۔ لیکن اس طرح نہیں ہونا چاہیے۔

لوقا ۱ : ۷۹ میں بیان ہے کہ خُدا نے یسوع کو اِس لئے بھی بھیجا کہ ہمیں سلامتی (اطمینان) کی راہ پر ڈالے۔ اِیماندار کی حیثیت سے ہمیں ایک شاندار استحقاق حاصل ہے کہ اپنے اِرد گرد حالات اور مصروفیت کے باوجود خدا کے مافوق الفطرت اطمینان میں چلیں ۔

میں نے اپنی زندگی کے چالیس سال اطمینان کے بغیر گزار دیئے۔۔۔ اور میں دُکھی  تھی۔ پھر آخرکارمیں ایسے مقام پر پہنچ گئی جہاں میں اطمینان کے لئے تڑپتی تھی اوراِس کے لئے کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہوگئی۔ شکرہواب میں ایسے اطمینان سے پُرزندگی گزاررہی ہوں جومیری سمجھ سے باہر ہے۔ طوفانوں کے باوجود میں سلامتی یعنیٰ اطمینان کی راہ پر ہوں ایسا کہ جیسے کوئی طوفان ہی نہ ہو۔

کیا اطمینان وسلامتی حاصل کرنا آپ کی زندگی میں سب سےاہم ہے؟ خدا چاہتا ہے کہ آپ پاک روح کی رہنمائی اور اُس اطمینان میں جو مسیح میں آپ کا حق ہے چلیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا یسوع کو بھیجنے کے لئے تیراشکر ہوتاکہ وہ میرے قدموں کو تیری سلامتی کی راہ پر’’ڈالے اور رہنمائی‘‘ کرے۔ میں تیرے اطمینان کی عظیم برکت کو اپنی زندگی میں لیتا/لیتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon