قدم آگے بڑھائیں اور معلوم کریں

قدم آگے بڑھائیں اور معلوم کریں

آدمی کا دل اپنی راہ ٹھہراتا ہےپرخُداوند اس کے قدموں کی راہنمائی کرتا ہے۔امثال ۱۶ : ۹

لوگ اکثر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنی زندگیوں کے لئے خدا کی مرضی کو جان سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ سالہا سال خدا کی مرضی کو جاننے میں گزار دیتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ شاید اُنہیں کوئی آواز سنائی دے گی یا کوئی مافوق الفطرت اشارہ دیکھنے کو ملے گا۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ وہ اپنے دل میں خُدا کی آواز کو سُن سکتے ہیں۔ میں ان سے کہتی ہوں کہ قدم بڑھاوٗ اور جان جاوٗ۔

ابتدا میں جب میں نے خدا کے ساتھ اپنا سفرشروع کیا میں اس کی خدمت کرنا چاہتی تھی۔ میں نے محسوس کیا کہ اس نے میری زندگی میں اپنا بلاوارکھا ہے لیکن میں نہیں جانتی تھی کہ کیا کروں، پس میں نے اپنے سامنے موجود مختلف مواقعوں کو آزمایا۔

اُن میں سے بہت سے کاموں میں مجھے کامیابی نہ ملی،لیکن میں نے مختلف کاموں کوکرنے کی کوشش جاری رکھی جب تک کہ مجھے وہ خدمت نہ مل گئی جو میرے لئے بالکل صیح تھی۔اورجب مجھے لوگوں کے ساتھ خدا کا کلام سنانے کا موقع ملا تو میرے اندر جان آگئی۔ مجھے تعلیم دینے میں خوشی محسوس ہوتی تھی اور یہ ظاہر تھا کہ خُدا نے مجھے اس کام کی توفیق بخشی تھی۔ اُس وقت مجھے معلوم ہو گیا کہ خدا نے خدمت میں مجھے کیا حصّہ دیا ہے۔

بعض اوقات خدا کی مرضی کو معلوم کرنے کا ایک ہی راستہ رہ جاتا ہے اوروہ ہے کہ اُس کے بلاوے کے مطابق عمل کریں’’قدم بڑھائیں اورجانیں‘‘۔اگرآپ نے کسی مخصوص بات کے تعلق سے دُعا کی ہے اورآپ فیصلہ نہیں کر پا رہے تواِیمان کا قدم بڑھا کر دیکھیں۔غلطی کرنے سے نہ ڈریں۔آگے قدم بڑھائیں اور خدا آپ کی رہنمائی کرے گا۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں تجھ پربھروسہ کرتا/کرتی ہوں کہ تو میرے قدموں کی رہنمائی کرے گا،پس میں دلیری سے آگے قدم بڑھاتا/بڑھاتی ہوں تاکہ جو کچھ تو نے میرے لئے رکھا ہے اس کو جان سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon