قدم بڑھائیں اور خطرہ مول لیں

یسوع نے اُن کی طرف دیکھ کر کہا کہ یہ آدمیوں سے تو نہیں ہوسکتا لیکن خُدا سے سب کچھ ہوسکتا ہے۔   متّی 19 : 26

میں بہت سے ایسے لوگوں سے ملتی ہوں جو کسی ایک نقظہ الف سے اپنی مسیح زندگی کا آغازکرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پلک جھپکتے ہی وہ اپنی منزل پر پہنچ جائیں۔ ان میں سے بہت سے مضطرب رہتے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ اُن کے پاس کون سی نعمتیں ہیں یا  خُدا نے اُنہیں کس کام کے لئے بلایا ہے۔ کچھ لوگ ناکامی اور غلطی کے ڈرسے اس قدر خوف زدہ رہتے ہیں کہ وہ آگے قدم نہیں بڑھاتے۔

ہم سب کے اندرنعمتیں موجود ہیں جنہیں ہم نے چمکایا نہیں ہے اورجب تک کہ ہم یہ اِیمان نہیں لاتے کہ جو کام خُدا نے اپنے کلام کے مطابق ہمیں سونپا ہے ہم وہ کرسکتے ہیں  ہم کبھی بھی اس کو پورا ہوتے ہوئے نہیں دیکھیں گے۔ جب تک ہم اِیمان کا قدم نہیں بڑھائیں گے، یعنی اس بات کا یقین نہیں کریں گے کہ خُدا کے نزدیک کوئی کام مشکل نہیں ہے، خُدا ہمارے اندر وہ کام نہیں کرسکتا جو ہماری نعمت کو چمکانے کے لئے وہ کرنا چاہتا ہے- جو کچھ اس نے ہمارے اندر ڈالا ہے اس کو بڑھانے کے لئے اِیمان، ثابت قدمی، فرمانبرداری اور سخت محنت کے ساتھ ساتھ  ہمارے تعاون اور رضامندی کی ضرورت بھی ہے۔

کوئی ہماری جگہ ہمارے لئے پختہ ارادہ نہیں کرسکتا،  ہمیں اپنے لئے خود پختہ اَرادہ کرنا ہے۔ اگر ہمارا اَرادہ پختہ نہیں ہوگا تو ابلیس جو کچھ ہمارے پاس ہے اُسے چُرا لے جائے گا۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی نعمت کو استعمال کریں اور اس کو کوئی شکل دیں۔ اگرآپ کوشش نہیں کریں گے تو آپ کو کبھی بھی اپنی قابلیت کا پتہ نہیں چلے گا۔ اگرآپ کا اِیمان ہے کہ کسی مخصوص کام کےلئے خُدا آپ کی راھنمائی کر رہا ہے تو کبھی بھی قدم آگے بڑھانے سے نہ ڈریں۔ جب آپ قدم آگے بڑھائیں گے تو آپ جان لیں گے کہ آپ کےاندر بڑے کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔


دلیر اور مضبوط ہوجائیں، اور جو کچھ آپ بن سکتے ہیں وہ بنیں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon