لوگ خُدا کے ہیں


کیا آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو آپ کے لئے بہت قیمتی ہے، جس کو آپ بہت عزیز رکھتے اور پسند کرتے ہیں؟ اگرکوئی شخص اس چیز کو آپ کے سامنے لاپرواہی سے استعمال کرے یا اُسے نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو کیا آپ کو دُکھ نہیں ہوگا؟

جیسا ہم اپنی چیزوں کے بارے میں محسوس کرتے ہیں خُدا بھی اپنی ملکیت کے بارے میں ایسا ہی محسوس کرتا ہے۔ انسان خُدا کے ہیں۔ وہ اُس کی مخلوق ہیں اور جب اُن کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے تو اُس کی رُوح اُداس ہوجاتی ہے۔

سب انسانوں کی زندگی کا ایک ہی مقصد نہیں ہے لیکن ہر وہ شخص جو نئے سرے سے پیدا ہوا ہے وہ خُدا کا وارث اور مسیح کا ہم میراث ہے۔ ہر فرد کا حق ہے کہ وہ اطمینان، راستبازی اور خوشی حاصل کرے؛ اُن کی ضرورتیں پوری ہوں، خُدا اُن کواستعمال کرے اور اُس کا مسح اُن کے وسیلہ سے جاری ہو۔

سب کے پاس اپنی خدمت کو پھلدار ہوتا ہوا دیکھنے کے یکساں مواقع ہیں لیکن اس پھل کا براہٗ راست تعلق اِس بات پر ہے کہ وہ دوسروں سے مُحبّت کرنے کے لئے کس حد تک رضامند ہیں۔ بہت سال پہلے پاک رُوح نے مجھ سے کلام کیا کہ:’’ لوگ اس لئے مُحبّت کی راہ پر نہیں چلتے کیونکہ اِس کے لئے اُنہیں کوشش کرنی پڑتی ہے۔ مُحبّت کے قاعدہ پر چلنے کے لئے قیمت اَدا کرنی پڑتی ہے۔‘‘

مُحبّت تقاضا کرتی ہے کہ ہم ہراُس بات کے کہنے سے بازرہیں جو ہم کہنا چاہتے ہیں۔ مُحبّت تقاضا کرتی ہے کہ جوہم کرنا چاہتے ہیں وہ ہم نہ کریں اور جو چیز ہم اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں وہ ہم دے دیں۔ مُحبّت کا تقاضا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ صبرسے پیش آئیں۔

تعلقات قائم رکھنا اکثرآسان نہیں ہوتا لیکن ایسا کرنا خُدا کے نزدیک ہمیشہ بہت اہم ہے کیونکہ وہ لوگوں کی قدرکرتا ہے۔ خُدا کی مرضی کے مطابق انسانوں سے پیار کرنے کے لئے ہمیں کوشش کرنے اور قربانی دینے کی ضرورت ہے تا کہ وہ ہم سے ناراض نہ ہو۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:   خُدا انسانوں کو اپنے  خزانہ کے طور پر دیکھتا ہے پس محتاط رہیں کہ آپ اُن کے ساتھ کس طرح کا برتاوٗ کرتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon