مثبت انداز سے سوچنے کی مشق

مثبت انداز سے سوچنے کی مشق

شادمان دِل شِفا بخشتا ہے لیکن افسُردہ دِلی ہڈِّیوں کو خُشک کر دیتی ہے۔ امثال 17 : 22

میں آپ کو ایک شُکر گزار، مثبت انسان بننے کی ترغیب دیتی ہوں۔ اگر آپ ایسے نہیں ہیں تو یہ صرف ایک نئی عادت بنانے کی بات ہے۔

میں اپنی زندگی میں ایک وقت میں اتنی منفی تھی کہ اگر میں نے یکے بعد دیگرے دو مثبت خیالات سوچنے کی کوشش کی تو ایسا لگتا ہے کہ میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا تھا۔ لیکن اب میں بہت مثبت ہوں اور درحقیقت ان لوگوں کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتی جو منفی ہیں۔

اگر آپ نے ابھی تک مثبت رہنے کی عادت نہیں بنائی ہے تو آپ آج ہی شروع کر سکتے ہیں! اپنے گھر یا اپنی گاڑی میں نشانیاں لگائیں، چھوٹی نشانیاں جو کہتی ہیں، "مثبت بنو۔” رُوح القّدس سے کہیں کہ وہ آپ کو یاد دلائے اگر آپ منفیت کی طرف جا رہے ہیں۔ اپنے دوستوں سے بھی مدد کے لیے کہیں۔ دن میں وقت نکال کر توجہ مرکوز کریں اور ان اچھی چیزوں کے لیے جن سے خُدا نے آپ کو نوازا ہے شُکر گزار ہوں۔

مثبت، شُکر گزار خیالات حادثاتی طور پر نہیں آتے ہیں۔ آپ ان پرعمل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اور یاد رکھیں کہ عمل کامل بناتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکر ہو کہ تُو مجھے مثبت خیالات سوچنے میں مدد کرتا ہے۔ میں مشکور ہوں کہ میں منفی سوچ کا قیدی نہیں ہوں اور یہ کہ میں خُوش اور خُوشی سے بھرے رہنے کا انتخاب کرسکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon