جتنی مخالفت زیادہ ہے موقع اتنا ہی بڑا ہے

جتنی مخالفت زیادہ ہے موقع اتنا ہی بڑا ہے

کیونکہ میرے لئے ایک وسیع کارآمد دروازہ (خدمت کا)کھلا ہے( یہ بہت شاندار اور روشن ہے) اور مخالف(بہت سے) بہت سے ہیں۔ ۱کرنتھیوں ۱۶ : ۹

جب بھی خداہمارے دِل میں کوئی خیال ڈالتا ہے یا ہمیں کوئی خواب یا رویا بخشتا ہے یا ہماری زندگی میں کوئی نیاچیلنج لاتا ہےتو دشمن ہماری مخالفت کے لئے پہلے ہی موجود ہوتا ہے۔

خدا مسلسل ہمیں نئے مواقع فراہم کرتاہے۔ اُن میں سے کچھ بہت عظیم اور اہم معلوم ہوتے ہیں؛کچھ دوسروں سے کم اورغیراہم معلوم ہوتےہیں۔ جب بھی ہم کسی موقع کواستعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہمیں ہمارے دشمن ابلیس کی طرف سے نئی مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

لیکن ہمیں اِس حقیقت کو جاننا ہے کہ نئے مواقعوں کے ساتھ مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہےاورخدا ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے اس لئے ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ کام ہمارے لئے بہت بڑے ہوسکتے ہیں لیکن خدا کے نزدیک کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ وہ کسی بھی چیز سےحیران اور خوف زدہ نہیں ہوتا اور اس کے وسیلہ سے ہم کسی بھی چیلنج کا سامنا کر سکتے ہیں۔

لیکن اگرآپ خدا کی طرف سے مہیا کئے گئے نئے مواقعوں کو سے فائدہ اٹھانے کے لئے پُرعزم ہیں تو پھر مخالفت آنے پر ہمت نہ ہاریں۔بلکہ یہ جان لیں کہ آپ کے سامنے مخالفت جتنی بڑی ہوگی کام بھی اتنا ہی بڑا ہوگا۔ مضبوط ہوں اور پاک روح سے دلیری اور ہمت مانگیں کیونکہ وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا مجھے توفیق دے کہ مخالفت کے سامنے ڈگمگا نہ جاوٗں۔ تو میرے لئے بڑے منصوبے رکھتا ہے اورجتنی مخالفت زیادہ ہے اس کا مطلب یہی ہے کہ کام بھی بہت بڑا ہے۔ میں تجھ پر بھروسہ رکھتا/رکھتی ہوکہ تو مجھے اِیمان کی نئی بلندیوں پر لے جائے گا جہاں میں محبت سے دوسروں کی خدمت کرسکتا /سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon