
اور خُدا تُم پر ہر طرح کا فضل کثرت سے کر سکتا ہے تاکہ تُم کو ہمیشہ ہر چِیز کافی طَور پر مِلا کرے اور ہر نیک کام کے لِئے تُمہارے پاس بُہت کُچھ مَوجُود رہا کرے۔ 2 کُرِنتھِیوں 8:9
برناڈ رملینڈ نے گولڈن رول کے اصول پر ایک مطالعہ کا انعقاد کروایا وہ بچوں کے انسٹی ٹیوٹ فار چائلڈ بہیوئیر ریسرچ کا ڈائریکٹر تھا۔ مطالعہ میں شامل ہر فرد سے کہا گیا تھا کہ وہ 10 ایسے لوگوں کی فہرست بنائیں جنہیں وہ سب سے بہتر طور پرجانتے ہیں اور انہیں کہا گیا کہ وہ ان دس افراد کے نام کے آگے خُوش یا ناخُوش لکھیں۔ پھر انہیں دوبارہ اسی فہرست کو دیکھنا تھا اور ہرایک کے نام کے آگے خود غرض یا بے غرض کا لیبل لگانا تھا۔ رم لینڈ نے جانا کہ خُوش رہنے والے تمام لوگوں کے نام کے آگے کا بے غرض لیبل لگا ہوا تھا۔ اس نے نتیجہ اخذ کیا کہ "سب سے زیادہ خُوش لوگ وہ ہیں جو دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔”
خُدا ہمیں دن بھر دوسروں کی مدد کرنے کی صلاحیت اور مواقع دیتا ہے۔ جب ہم با برکت بننے کے لیے وقت نکالتے ہیں، تو اس کے باعث ہماری توجہ جوکچھ ہمارے پاس نہیں ہےیعنی ہماری کمیوں سے ہٹ جاتی ہے، اور ہم ان تمام چیزوں کے لئے شُکرگزار ہوتے ہیں جو ہمارے پاس ہیں اور اس سارے عمل میں خُوشی کے ایک نئے معیار کا تجربہ کرتے ہیں۔ ایک دِن بھی کسی کی مدد کئے بغیر نہ گزاریں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، مَیں شُکر گزار ہوں کہ تُو مجھے ہر روز دوسروں کے لیے باعثِ برکت بننے کے مواقع دیتا ہے۔ تُو نے مجھے بہت نوازا ہے۔ مَیں چاہتا/چاہتی ہوں کہ جو کچھ تُو نے مجھے دیا ہے اسے آج کسی اور کو برکت دینے کے لیے استعمال کروں۔