
اَے خُدا مجھ کو اپنی راہ کی تعلیم دے۔ میں تیری راستی پر چلوں گا ۔ میرے دِل کو یکسوئی بخش تاکہ تیرے نام کا [مکمل طور پر، عزت سے] خوف مانوں۔ (زبور ۸۶: ۱۱)
اگر ہم خُدا کی آواز سُنیں اور اُس کی مرضی پر چلیں اور اُس کی خدمت کرنے کا فیصلہ کریں تو ہم خُدا کے ساتھ کُشتی لڑنے سے بچ جائیں گے۔ حکمت ہمیں بتاتی ہے کہ ہم اپنی زندگی میں خُدا کی مرضی کے مطابق کام کریں، تاکہ ہم اِس ’’پہاڑ‘‘ کے اِرد گرد گھومتے نہ رہیں (دیکھیں استثنا ۲: ۳)۔ میں نے ایسے لوگوں سے ملاقات کی ہے جو بیس تیس سال سے ایک ہی قسم کی رکاوٹوں اور مسائل سے نپٹ رہے ہیں۔ اگروہ آغاز ہی میں خُدا کی فرمانبرداری کرلیتے تو بہت پہلےاپنی زندگیوں میں ان مسائل سے نِکل چکے ہوتے۔
ہوسکتا ہےجس مقام سےخُدا نے ہمیں اُٹھایا تھا وہاں ہم بہت خوش تھے لیکن خُدا ہمیں اُسی مقام پر نہیں رہنے دے گا ورنہ ہم غیرفعال ہو جائیں گے۔ وہ ہمیں نئی جگہوں پر لے جانا اور نئی باتیں سکھانا چاہتا ہے۔ وہ ہمیں زندگی، ترقی اور اپنے مقاصد اوراِرادوں سے معمور رکھنا چاہتا ہے۔
خُدا نے ہم سے کہہ دیا ہے کہ ’’اگر تم میری بات پر توجہ نہ دو گے، مجھے نظرانداز کرو گے اور میری مشورت کوناچیز جانو گے، میں تم پر چِلاوٗں گا۔ میں تمہاری مدد کرنے کی کوشش کروں گا لیکن اگر تم اپنے کانوں کو بند کرلو گے تاکہ میری آواز نہ سُنو توتم مصیبت میں پھنس جاوٗ گے اور گھبرائے ہوئےمیرے پاس آوٗ گے‘‘ (دیکھیں امثال ۱ : ۲۴ ۔ ۲۸)۔ خُدا مہربان اور تحمل کرنے والا ہے، لیکن ایسا وقت بھی آتا ہے جب ہمیں یہ سمجھ لینا چا ہیے کہ ہمیں اُس کی فرمانبرداری کرنی ہے۔ جتنا جلد ہم فرمانبرداری کرنا اور اس کی مرضی کے مطابق زندگی بسر کرنا شروع کردیں گے اتنا ہی جلد ہم اپنی زندگی میں خُدا کے منصوبے کے مطابق آگے بڑھ سکیں گے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: دُعا کریں، فرمانبرداری کریں اور دیر نہ کریں۔