مستقل مزاجی کا اَجر

مستقل مزاجی کا اَجر

اور جس کسی نے گھروں یا بھائیوں یا بہنوں یا باپ یا ماں یا بچوں یا کھیتوں کا میرے نام کی خاطر چھوڑ دیا ہےاُس کو سَو گُنا ملے گا اورہمیشہ کی زندگی کا وارث ہو گا۔       متی ۱۹: ۲۹

ہماری خدمت کےشروع کے سالوں میں مجھے اورڈیوکو بہت سے مشکل امتحانات میں سے گزرنا پڑا۔ مجھے اپنے رویے کے ساتھ ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی میں تبدیلی کی ضرورت تھی اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں یہ سیکھنا تھا کہ اپنے وسائل کوکس طرح استعمال کریں۔

چھ سال تک میں نے استعمال شدہ زیرِجامہ خرید کر پہنے۔ ہم پورے طور پر ٹوٹ چکے تھے جب کہ میں لوگوں کو تعلیم دیا کرتی تھی کہ خدا کثرت سے مہیاکرتا ہے!

ان مشکلات کے علاوہ اس وقت خواتین کا کلام سنانا معیوب سمجھاجاتا تھا۔ ہمارے کچھ دوست اور رشتہ داروں نے ہم سے قطع تعلق کرلیا تھا کیونکہ وہ ہم سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے تھے۔

یہ بہت ہی مشکل وقت تھا اوربہت دفعہ میں نے اس خدمت کو چھوڑنا چاہا۔ لیکن آج میں بہت خوش ہوں کہ میں خُدا سے لپٹی رہی کیونکہ دنیاکے بہت سے حصّوں میں ایسے لوگ ہیں جنھوں نے ہماری خدمت کے وسیلہ سے برکت پائی ہے۔

متی کی انجیل  ۱۹باب میں بیان ہے کہ اس کی پیروی کی خاطر ہمیں بہت سی ’’اہم‘‘چیزوں کو پیچھے چھوڑنا پڑے گا۔اُس وقت ہمارے پاس ضرورت کی بہت سی چیزیں نہیں تھیں لیکن ہمیں یہ سودا مہنگا نہیں پڑا۔

خدا کے ساتھ مشکل حالات میں بھی کامل رفتاری سے چلتے رہیں۔ اُس پراپنی نگاہیں جمائے رکھیں اور فتح کی زندگی بسرکریں تاکہ آپ کو اَجر ملے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا کئی بار مسیحی زندگی کے اِس سفر میں ثابت قدم رہنا بہت مشکل لگتا ہے لیکن میں جانتا/جانتی ہوں کہ ثابت قدمی کا اَجر ملے گا۔ قائم رہنے کے لئے مجھے توفیق دینے کے لئے تیرا شکر ہو۔ میں تنہا تیری پیروی کروں گا/گی کیونکہ تو میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon