مَیں خُداوند سے بُہت شادمان ہُوں گا۔ میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہو گی کیونکہ اُس نے مُجھے نجات کے کپڑے پہنائے۔ اُس نے راست بازی کے خِلعت سے مُجھے مُلبّس کِیا جَیسے دُلہا سِہرے سے اپنے آپ کو آراستہ کرتا ہے اور دُلہن اپنے زیوروں سے اپنا سِنگار کرتی ہے۔ یسعیاہ 61 : 10
مسیح میں ہماری راستبازی ان عظیم تحفوں میں سے ایک ہے جس کے لیے ہم بہت شُکر گزار ہو سکتے ہیں۔ مسیح میں ایمان کے ذریعے ہمیں خُدا کے ساتھ صحیح مقام پر رکھا گیا ہے۔ اور ایمان سے، ہم اُس کے راستبازی کے لباس سے ملبس ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، چونکہ ہم یسوع مسیح کی راستبازی پر بھروسہ کر رہے ہیں کہ وہ ہمیں ڈھانکے رہے، خُدا ہمیں غلط کی بجائے صحیح سمجھتا ہے۔ اُس کی راستبازی ایک ڈھال بن جاتی ہے جو ہمیں شیطان سے بچاتی ہے۔
ہم تو سب کے سب اَیسے ہیں جَیسے ناپاک چِیز اور ہماری تمام راست بازی ناپاک لِباس کی مانِند ہے، اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں (یسعیاہ 6:64؛ رومیوں 3: 23 دیکھیں)۔ لیکن ہمیں راستباز ٹھہرایا گیا ہے اور ایمان کے ذریعے ہمیں خُدا کے ساتھ صحیح رشتہ دیا گیا ہے۔ یہ جاننا کہ ہم یسوع کے کئے ہوئے کام کے ذریعے راستباز ہیں ہماری زندگیوں میں اطمینان اور خُوشی لاتا ہے جسے کوئی بھی کبھی نہیں چھین سکتا۔
شُکرگزاری کی دُعا
میں آج تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، کہ مَیں تیرے ساتھ صحیح مقام میں ہوں اور میں یسوع کے اعمال کی وجہ سے تیری نظر میں مقبول ہوں۔ میں شُکر گزار ہوں کہ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو نے مجھے قبول کیا، پیار کیا اور منظور کیا ہے۔