مسیح کے وسیلہ سے اعتماد

مسیح کے وسیلہ سے اعتماد

کیونکہ مختون تو ہم ہیں جو خُدا کے رُوُح کی ہدایت سے عبادت کرتے ہیں اورمسیح یسوع پر فخر کرتے ہیں اورجسم کا بھروسہ نہیں کرتے۔ فلپیوں ۳: ۳

حقیقی اعتماد کبھی بھی ہمارے احساسات اورکام کی قابلیت سے نہیں آتا ۔۔۔ یہ مسیح میں ہماری حیثیت کے مکاشفہ سے آتا ہے۔ جب ہم حقیقی طور پرخدا کی محبت کو جان لیتے اوراپنے ماضی کے زخموں سے شفا پاتے ہیں تب ہمیں اعتماد حاصل کرنے کے لئے جسمانی باتوں پرتکیہ کرنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔

بہت سال پہلے مجھ میں بھی اعتماد کی کمی تھی کیونکہ دوسرےخادموں کی طرح میرے پاس کسی کالج کی اعلیٰ ڈگری نہیں تھی۔ لیکن جب میں نے خدا کی غیرمشروط محبت پرغور کرنا شروع کیا اوراپنی حیثیت کو پہچان لیا، توخُدا کا شکر ہو کہ میرے اندراس کے کلام کے مطابق اعتماد پیدا ہوا ۔۔۔ ہماری حیثیت یہ ہے کہ ہم مسیح میں خُدا کی راستبازی ہیں (دیکھیں ۲ کرنتھیوں ۵ : ۲۱)۔

خُداوند یسوع آپ کو ماضی کی اُن تمام باتوں سے جن کی وجہ سے آپ کی اپنے بارے میں رائے مسخ ہو چکی ہے شفا دے کر آپ کا حقیقی اعتماد بحال کرنا چاہتا ہے۔ جب آپ اپنی خامیوں کے بجائے خُدا کے نزدیک پسند یدہ باتوں پرغور کریں گےتو آپ کے اندروہ اعتماد پیدا ہوگا جو خُدا میں ہونے کے وسیلہ سے آتا ہے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میری مدد کر کہ میں مسیح میں اپنی حیثیت کو جان لوں اور اپنی سوچوں اورجذبات میں تیری شفا کو حاصل کروں۔ میں تجھ پراپنا اعتماد رکھنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon