
یہ کہہ کر اس نے اُن پر پھونکا اورکہا روح القّدس لو! یوحنا ۲۰: ۲۲
خُدا چاہتا ہے کہ ہمارے دِل میں معافی ہواورہم اسی طرح زندگی بسر کریں۔ ہمیں خدا کی فرمانبرداری کرنی چاہیے اوراِبلیس چاہے ہمارے دلوں کو کڑواہٹ سے کتنا ہی زہر آلودہ کرنے کی کوشش کیوں نہ کرے ہمیں ہرچھوٹی یا بڑی بات کو معاف کرنے کے لئےتیاررہنا چاہیے۔ یہ کہنا تو آسان ہے لیکن کرنا مشکل لیکن خدا آپ سے یہ توقع نہیں کرتا کہ آپ یہ کام اپنی قوت سے کریں۔
آپ پاک روح کے زور کے بغیر معاف نہیں کرسکتے۔اپنے زور پر ایسا کرنا بے حد مشکل ہے لیکن اگر آپ واقعی معاف کرنے کے لئے تیارہیں وہ پاک روح کو آپ کی مدد کے لئے بھیجے گا۔آپ کو صرف فروتن ہونا ہے اور اُس کے حضورمدد کے لئے پکارنا ہے۔
یوحنا ۲۰ : ۲۲ میں یسوع نے شاگردوں پر پھونکا اور کہا’’پاک روح لو!‘‘۔اس کے بعد اُس نے اُن کو معاف کرنے کی ہدایت کی۔
یہی بات وہ آپ سے بھی کہہ رہا ہے۔ وہ آپ کوروح القدس سے معمور کرناچاہتا ہے تاکہ آپ معاف کرنے کے قابل ہوجائیں۔ لیکن اس کے لئے آپ کو مانگنا اور پھراس سے معمور ہونا ہے۔اگرآپ تیار ہیں تو خدا آپ کو قوت دے سکتا ہے تاکہ آپ اپنے دل میں موجود کسی بھی کڑواہٹ اور نامعافی سے آزاد ہو سکیں۔
خدا سے کہیں کہ وہ پاک روح کو آپ پر پھونکے تاکہ جنھوں نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے آپ ان کو معاف کرسکیں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدامیں تیار ہوں۔ مجھ پر اپنے پاک روح کو پھونک اور مجھے رُوُح القّدس سے معمور کردے۔ میں پاک روح کی معاف کرنے اور زور بخشنے والی قوت کو لینے کے لئے تیارہوں۔