اور جو تخت پر بیٹھا ہوا تھا اُس نے کہا دیکھ میں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں۔ پھر اُس نے کہا لکھ لے کیونکہ یہ باتیں سچ (درست، کثافت سے پاک اور قابلِ بھروسہ ہیں) او برحق (خالص) ہیں۔ مکاشفہ 21 : 5
بہت سے لوگ بے چارگی کی زندگی بسر کرتے ہیں کیونکہ ان کے اندر اپنے ماضی کے تعلق سے ایک کشمکش اور ایک بوجھ ہے جو وہ اُٹھائے ہوئے ہیں۔ اگر آپ اپنے ماضی کے حالات اور واقعات کے باعث ناخوش اور نااُمید ہیں تو میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی سوچ کو تبدیل کریں اور اپنی توجہ کو ایک بالکل نئی سمت کی طرف موڑ لیں۔ اِس بات کا پکّا اِرادہ کرلیں کہ آپ خُدا کی مرضی کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھال لیں گے، جو وہ آپ کو دینا چاہتا ہے اسے حاصل کریں گے اور جس چیز کے دینے کے لئے خُداوند یسوع نے اپنی جان دی اُس کو لیں گے۔
مسیح میں آپ کی زندگی کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنے گناہوں سے مکمل نجات مِل چکی ہے۔ خُدا نے آپ کا حساب بالکل صاف کردیا ہے اوروہ آپ کے دِل میں بستا ہے۔ آپ ماضی سے چھٹکارا پا کراپنے مستقبل کے بارے میں پُر اُمید ہوسکتے ہیں۔
جب آپ حوصلہ شکنی محسوس کریں تو یہ کہیں کہ "میں اب میں بندھن میں زندگی بسر نہیں کروں گا/گی۔ جو کچھ میں نے ماضی میں کیا اس کے بارے میں میں کچھ نہیں کرسکتا/سکتی لیکن میں اپنے مستقبل کے تعلق سے کچھ نہ کچھ کرسکتا/سکتی ہوں۔ میں اپنی زندگی سے خوش ہوں گا/گی اور وہ حاصل کروں گا/ گی جو خُداوند یسوع مجھے دینے کے لئے مواء۔ میں ماضی سے چھٹکارا پا لوں گا/گی۔ اور آج سے میں خُدا کو تلاش کرنا جاری رکھوں گا/گی۔”
گزرا ہوا کل تاریخ ہے۔ آنے والا کل ایک بھید ہے۔ اور آج کا دِن خُدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔