منصوبہ بندی میں پہلا قدم

منصوبہ بندی میں پہلا قدم

آدمی کا دِل اپنی راہ ٹھہراتا ہے پر خُداوند اُس کے قدموں کی راہنُمائی کرتا ہے۔      امثال 9:16

کئی بار ہم کوئی منصوبہ بناتے ہیں، اور پھردُعا کرتے ہیں کہ وہ پورا ہو جائے لیکن خُدا چاہتا ہے کہ ہم پہلے دُعا کریں اور اُس سے اُس کا منصوبہ پوچھیں۔ پھر جب ہم اُس کے منصوبہ کو جان لیں تو وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس پر بھروسہ کریں تاکہ وہی اُسے پورا کرے۔ ہمیں تعریف اور شُکر گزاری کے رویے کے ساتھ زندگی گزارنی چاہیے یہ جانتے ہوئے کہ خُدا کے منصوبے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں۔

وہ کام جوجسم میں کئے جاتے ہیں اوروہ کوشش جو خُدا کے بغیر کی جاتی ہے دراصل خُدا کی قدرت کو ہماری زندگیوں میں ظاہر ہونے سے روکتی ہے۔ بائبل اس قسم کی سرگرمی کو "جسم کے کام” کا نام دیتی ہے۔ مَیں نے جان لیا ہے کہ جسم کے کام "وہ کام ہیں جو بن نہیں پڑتے۔” یہ وہ اعلیٰ معیار کی زندگی نہیں ہے جو خُدا نے ہمارے لیے تیار کی ہے۔ پہلے دُعا کریں، خُدا سے اُس کا منصوبہ پوچھیں، اور اُس پر بھروسہ کریں کہ وہ اس منصوبہ کو پورا کرے گا۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، دُعا کے انعام کے لیے تیرا شُکریہ۔ آج اپنی سمجھ پر تکیہ کرنے کے بجائے، مَیں سب سے پہلے تیرے پاس آ کر کہنا چاہتا/چاہتی ہوں کہ تُو مجھے آج کے لیے اور میری زندگی کے لیے اپنا منصوبہ دیکھا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon