اور آدمیوں کو خوش کرنے والوں کی طرح دِکھاوے کے لئے خدمت نہ کرو بلکہ مسیح کے بندوں کی طرح دِل سے خُدا کی مرضی پوری کرو۔ افسیوں 6 : 6
مسیح میں ایسی شخصیت بننا جس کے لئے آپ بلائے گئے ہیں اور یقین کے ساتھ خُدا کی قربت میں زندگی بسر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے اندر اپنی انفردیت کو قائم رکھنے کی دلیری ہو۔ اس کا مطلب ہے خُدا کی تخلیق سے مطمئین ہونا اور یہ فیصلہ کرنا کہ آپ دوسروں کی مانند نہیں بنیں گے۔
سب سےآسان پھندا جس میں ہم پھنس سکتے ہیں وہ ہے "اِنسان کو خوش کرنا”۔ لیکن دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش آخر کار ہمیں مایوسی کی طرف لے جائے گی۔ ابتداء میں جب ہم انسانوں کو خوش کرنے کے لئے اپنی شخصیت کو تبدیل کرنا شروع کرتے ہیں، ہمیں ایسی باتیں سننے کو ملتی ہیں جنھیں سُن کرہمیں اپنے بارے میں اچھّا محسوس ہوتا ہے ۔ لیکن یہ باتیں ختم ہوجاتی ہیں۔ لوگوں کی سطحی رائے تبدیل ہوجاتی ہے۔ صرف خُدا کی باتیں قابلِ اعتبار ہیں۔
آپ قیمتی ہیں کیونکہ خُدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کو بھیجا تاکہ آپ کے لئے جان دے۔ آپ قیمتی ہیں کیونکہ خُدا آپ سے پیار کرتا ہے اور اِس کی بنیاد انسانوں کی سوچ اور باتوں پر نہیں ہے۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ ایسی باتوں کو قبول کریں جو آپ کو منفرد بناتی ہیں، شاید آپ کے خدوخال کچھ منفرد ہیں، یا شاید آپ کی شخصیت کچھ مختلف ہے یا شاید آپ کے پاس کوئی انوکھا ہنر ہے ۔۔۔۔ جو کچھ بھی ہے اُس کے لئے خُدا کا شُکر کریں کیونکہ اُس نے آپ کو منفرد انداز میں بنایا ہے اور اُس نے آپ کے توڑوں اور نعمتوں اور آپ کی ہستی کو اپنے جلال کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جب آپ وہ بنتے ہیں جو خُدا نے آپ کو تخلیق کیا ہے صرف اُسی وقت آپ اس زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں گے جسے دینے کے لئے خُداوند یسوع مسیح مواء۔