’’مَولُودِ مقّدس، پاک چیز‘‘

اور فِرشتہ نے جواب میں اُس سے کہا کہ رُوح القّدس تجھ پر نازل ہوگا اور خُدا تعالیٰ کی قدرت تجھ پر سایہ ڈالے گی روشن بادل کی مانند] اور اِس سبب سے وہ مولُودِ (بچّہ) مقّدس (پاک، گناہ سے مبُرا) خُدا کا بیٹا کہلائے گا۔  (لوقا ۱ : ۳۵)

کنواری مریم رُوح القّدس کی قدرت سے حاملہ پائی گئی جو اس پر نازل ہوا اور آج کی آیت کے مطابق اس کے بطن میں ایک ’’مَولُودِ مقّدس‘‘ کا بیج بویا گیا۔ پاکیزگی کا رُوح اُس کے اندر ایک بیج کی مانند بویا گیا۔ اس کے بطن میں وہ بیج بڑھ کر ابنِ خدا اورابنِ آدم بن گیا جو انسانوں کو ان کے گناہوں سے چھٹکارا بخشنے کے لئے بہت ضروری تھا۔

جب ہم نئے سے پیدا ہوتے ہیں اسی قسم کا کام ہمارے اندر بھی وقوع پذیر ہوتا ہے۔ ’’مَولُودِ مقّدس‘‘ پاکیزگی کا رُوح ہمارے اندر بیج کی مانند بویا جاتا ہے۔ جب ہم اس بیج کو خُدا کے کلام کے پانی سے سینچتے ہیں اور ’’دنیا داری کے کڑوے دانوں‘‘ کو دور کرتے ہیں تاکہ یہ برباد نہ ہوجائے تب یہ بڑھ کر راستبازی کا ایک تناور درخت بن جاتا ہے ’’…خُداوند کے لگائے ہوئے کہلائیں کہ اُس کا جلال ظاہرہو‘‘ (یسعیاہ ۶۱ : ۳)۔

خُدا کا کلام ہمیں سیکھاتا ہے کہ ہم پاکیزگی کے طالب ہوں (دیکھیں عبرانیوں ۱۲ : ۱۴)۔ جب ہم اپنے دِلوں کو اس  کی تلاش میں لگا لیتے ہیں،پاکیزگی کا رُوح ہماری مدد کرتا ہے۔ اگر ہم پاک ہونا چاہتے ہیں ہمیں پاک رُوح سے معمور ہونے کی ضرورت ہے اور اس کو اجازت دینی ہے کہ وہ ہم سے بات کرے، ہمیں درست کرے، ہماری راھنمائی کرے اور ہماری زندگی کے ہر معاملہ میں ہماری مدد کرے۔

کبھی یہ نہ بھولیں کہ ’’مَولُودِ مقّدس‘‘ آپ کے اندر رہتا ہے۔ اس بیج کو خُدا کے کلام کے پانی سے سینچیں اور پاک رُوح کے کلام کو سُنیں جو آپ کو سکھائے گا کہ کس طرح اس بیج کی آبیاری کریں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  پاک رُوح آپ کا نزدیکی شریک بننا چاہتا ہے اور وہ آپ کو پاکیزگی کے بارے میں سیکھاتا اور ہدایات دیتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon