تُم بڑی سے بڑی (اعلیٰ تحائف اور بہترین نعمتیں) نِعمتوں کی آرزُو رکھّو لیکن اَور بھی سب سے عُمدہ طرِیقہ [ایک جو اب تک بہتر ہے اور ان سب میں سب سے اعلیٰ ہے – یعنی مُحبّت] مَیں تُمہیں بتاتا ہُوں۔ 1 کُرِنتھِیوں 12 : 31
مُحبّت آپ کی ترجیحات کی فہرست میں کہاں ہے؟ یسوع نے کہا، ”مَیں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں کہ ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی۔” (یُوحنّا 34:13) مجھے ایسا لگتا ہے کہ یسوع کہہ رہا تھا کہ مُحبّت بنیادی چیز ہے جس پر ہماری توجہ مرکوز رہنی چاہیے۔ پولس رسول بیان کرتا ہے کہ "غرض اِیمان اُمّید مُحبّت…مگر افضل اِن میں مُحبّت ہے” (1 کرنتھیوں 13:13)۔
سب سے اہم باتوں میں سے ایک جس کے لیے ہمیں شُکر گزار ہونا چاہیے وہ یہ ہے کہ خُدا مُحبّت ہے۔ لہٰذا جب ہم اُس کی مُحبّت میں چلنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم اُس میں قائم رہتے ہیں۔ اسی لیے مُحبّت دُنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ یہ وہ کام ہے جس کے لئے ہمیں اپنی زندگی کو مخصوص کرنا ہے، اسے تلاش کرنا اوراس میں آگے بڑھنا ہے۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ خود پر مہربانی کریں اور آج کسی سے مُحبّت کا اظہار کریں۔ مُحبّت نہ صرف دوسروں کے لئے باعثِ برکت ہوتی ہے؛ یہ مُحبّت کرنے والے کے لئے بھی باعثِ برکت بن جاتی ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ تیرا شُکریہ کہ تُو مجھ سے مُحبّت کرتا ہے اور ہرروز اِس مُحبّت کا اظہار کرتا ہے۔ میری مدد کرتاکہ میں تیری مُحبّت کو حاصل کروں اور دوسروں کے ساتھ اس مُحبّت کو بانٹنے میں بھی میری مدد کر۔