مُحبّت کبھی ہار نہیں مانتی

مُحبّت کبھی ہار نہیں مانتی

مُحبّت کو زوال نہیں [کبھی مرجھاتی نہیں یا منسوخ نہیں ہوتی یا ختم نہیں ہوتی]۔  1 کُرِنتھِیوں 13 : 8

مُحبّت کو زوال نہیں. دوسرے الفاظ میں، یہ انسانوں سے کبھی دستبردار نہیں ہوتی ہے۔ ہمیں شُکرگزاری کرنی چاہیے کہ خُدا ہم سے کبھی دستبردار نہیں ہوتا اورہم دوسروں کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ رکھ سکتے ہیں۔ پولس رسول 1 کرنتھیوں 13 میں بیان مُحبّت  کے بارے میں بیان کرتا ہے  اور بتاتا ہے کہ مُحبّت ہمیشہ بہترین پر یقین رکھتی ہے؛ یہ مثبت رویہ کی مالک ہے اور اِیمان اور اُمید سے بھری ہوئی ہے۔

جب یسوع زمین پر تھا، اُس نے اپنے شاگردوں کو ایک نیا حکم دیا: کہ ہم ایک دوسرے سے مُحبّت رکھیں (دیکھیں یُوحنّا 34:13)۔ اس وجہ سے، مُحبّت میں چلنا ہر مسیحی کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔ خُدا مُحبّت ہے (دیکھیں 1 یُوحنّا 8:4) اور وہ ہم سے کبھی دستبردار نہیں ہوتا۔ آئیے اسی رویہ کو اپنانے اور اس میں زندگی بسر کرنے کا عہد کریں۔  یقین رکھیں کہ مُحبّت کسی بھی چیز کو اور کسی کو بھی بدلنے اور تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ کوئی بھی شخص خُدا کی دسترس سے باہر نہیں ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

میں بہت شُکر گزار ہوں، اَے باپ کہ تیری مُحبّت مجھ سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی۔ خُداوند دوسروں کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھنے میں میری مدد کر۔ میری مدد کر کہ اپنے ارد گرد کی دُنیا پر تیری مُحبّت کو ظاہر کروں۔

 

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon