
جو مجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں میں سب کچھ کرسکتا ہوں ( اس کے وسیلہ سے جو مجھے اندر سے مضبوط بناتا ہے کسی بھی چیز کے لئے تیار ہوں اور کسی بھی چیز کے قابل ہوں؛ میں مسیح کے زور میں پوری قابلیت رکھتا/رکھتی ہوں) ۔ فلپیوں 4 : 13
بہت دفعہ لوگ میرے پاس صلاح لینے یا دُعا کے لئے آتے ہیں اورجب میں اُن کو خُدا کے کلام میں سے بتاتی ہوں یا یہ بتاتی ہوں کہ میرے خیال میں پاک رُوُح ان سے کیا کہہ رہا ہےتو اُن کا جواب یہ ہوتا ہے "میں جانتا/جانتی ہوں کہ جو کچھ آپ کہہ رہی ہیں وہ ٹھیک ہے؛ خُدا نے مجھ پر بھی یہی ظاہر کیا ہے، لیکن جائیس یہ بہت مشکل ہے۔” یہ اُن بہت سے بہانوں میں سے ایک ہے جو میں اکثر لوگوں سے سنتی ہوں۔
جب شروع میں میں نے خُدا کے کلام میں سے یہ سیکھنا شروع کیا کہ میں کس طرح مسیح کی مانند بن سکتی ہوں اور اپنی حالت کا موازنہ اس کلام سے کیا تومیں نے بھی یہی کہا کہ "اَے خُدا میں بھی اس طریقہ سے کام کرنا چاہتی ہوں جس طرح کہ تو کرتا ہے لیکن یہ بہت مشکل ہے۔” خُدا نے بڑی شفقت سے مجھ پر یہ ظاہر کیا کہ یہ ایک ایسا جھوٹ ہے جو دشمن ہمارے اندر ڈالنا چاہتا ہے تاکہ ہم ہمت ہار جائیں۔ لیکن اگر ہم مسیح کے زور میں چلیں تو خُدا کے احکام پرعمل کرنا ہمارے لئے مشکل نہیں ہوگا۔
خُدا کی فرمانبرداری میں چلنا ہرگز مشکل نہیں ہے کیونکہ اُس نے ہمیں اپنا رُوُح بخش دیا ہے تاکہ وہ ہمارے اندر زور سے اثر کرے اور ہراس کام میں ہماری مدد کرے جو اس نے ہمارے سپُرد کئے ہیں (یوحنا 14 : 16)۔ وہ ہم میں اور ہمارے ساتھ ہروقت رہتا ہے تاکہ ہم وہ کام کرنے کے قابل ہوجائیں جو ہم نہیں کرسکتے اوروہ کام بآسانی کر لیں جو اُس کے بغیر کرنا مشکل ہوگا!
جب ہم خُدا کے فضل پر بھروسہ اور تکیہ کئے بغیر اپنے زور میں کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کام مشکل ہوجاتے ہیں۔