
پس جو(خدا) بونے والے کے لئے بیج اور کھانے کے لئے روٹی بہم پہنچاتا ہے وہی تمہارے لئے بیج(وسائل) بہم پہنچائے گا اوراُس میں ترقی دے گا اور تہماری راستبازی(یعنی بھلائی،مہربانی اورمحبت کے کاموں کو) کے پھلوں کو بڑھائے گا۔۲ کرنتھیوں ۹: ۱۰
خد اکا معاشی نظام دنیا کے معاشی نظام کی طرح نہیں ہے۔ ہمارے اِرد گرد حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ خدا ہم سے پیار کرتا ہے۔
دنیا کا معاشی نظام غیرمستحکم ہے لیکن خُدا کی محبت لاتبدیل ہےاوروہی ہماری زندگی کی مضبوط بنیاد ہے۔ ہمیں یقین ہونا چاہیے کہ چاہے کچھ بھی ہوخدا ہماری مدد کرنا چاہتا ہے اوروہ ہماری ہرروز کی سادہ سے سادہ ضرورت کوبھی ضرور ہی پورا کرے گا۔
۲ کرنتھیوں۹ : ۱۰ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خدا ہماری ضرورتوں کو پورا کرے گا اور ہمیں کھانے کو روٹی بہم پہنچائے گا۔
خدا ہماری ضروریات پوری کرنے والا ہے۔ ہماری نوکریاں ہمارا ذریعہ و وسیلہ نہیں ہیں بلکہ خدا ہے۔ پس جب روزگاراورسرمایہ کاری جاتی رہے گی، ہمیں نااُمید ہونے کی ضرورت نہیں ہے خدا محدود نہیں ہے۔ وہ دوسرے وسائل سےہمیں مہیا کرے گا ایسے ذرائع جن کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا یا جن کے تعلق سے ہم نے پہلے کبھی سوچا بھی نہیں۔
متی ۶ : ۲۶ میں ہمیں یقین دہانی کرائی گئ ہے کہ اگر خدا پرندوں کو کھلاتا ہے تو ہمیں ایمان رکھنا چاہیے کہ وہ ہمارے لئے بھی مہیا کرے گا۔ کیا آپ کا ایمان ہے کہ خدا آپ کے لئے بھی مہیاکرسکتا ہے؟
یہ دُعا کریں:
اَے خدا تیرا شکر ہو کہ تو وفادار،قابلِ بھروسہ منبع ہے اور تو ساری ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔ حالات چاہے کچھ بھی ہوں میں صرف اور صرف تجھ پراپنی تمام ضرورتوں کے لئے بھروسہ کروں گا/گی۔