بدی سے مغلُوب نہ ہو بلکہ نیکی کے ذرِیعہ سے بدی پر (قابو پاؤ) غالِب آو۔ رُومِیوں 12 : 21
ہمیں یہ بہانا نہیں بنانا چاہیے کہ چونکہ ہم بہت مشکلات کا شکار ہیں اِس لئے ہم چڑچڑے اور مُحبّت سے عاری ہوچکے ہیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہم اچھّائی کے ذریعے بُرائی پر قابو پاسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے خُدا پر بھروسہ کرنا بہت ضروری ہے اور جب ہم اپنے حالات میں تبدیلی کا انتظار کر رہے ہوں اُس وقت ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہمیں صرف نیکی کرنی ہے، نیکی کرنی ہے اورصرف نیکی ہی کے کام کرنے ہیں!
بائبل میں، پولس رسول بتاتا ہے کہ جب وہ مصیبت اور تنگی میں سے گزر رہا تھا، اس نے یہ ایمان رکھا کہ جو کچھ اس نے خُدا کے سپرد کردیا ہے وہ ان چیزوں کا خیال رکھے گا (دیکھیں 2 تیمتھیس 12:1- 14 دیکھیں)۔ ہمیں پولس کی طرح شُکر گزاری کرنی چاہیے کیونکہ ہم آزاد رہنے کے لئے بلائے گئے ہیں اورہم فکروں سے آزاد ہوسکتے ہیں۔
فتح کا ایک سادہ سا فارمولا ہے کہ خُدا پر بھروسہ کریں، فکر نہ کریں، نیکی کریں اور خُدا کے کلام پر غورو فکر کرتے رہیں اوراُس کا اقرار کرتے رہیں کیونکہ خُدا کا کلام ایک ایسا ہتھیار ہے جو ہمیں اس لئے دیا گیا ہے کہ ہم بُرائی پر قابو پائیں اور نیکی کریں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ تیرا شکر ہو کہ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں تو مجھے توفیق عنایت کرتا ہے تاکہ میں اپنے اِرد گرد موجود لوگوں کے ساتھ نیکی کروں۔ مجھے اپنے حالات کے بارے میں سوچتے رہنے کی ضرورت نہیں ہے؛ میں دوسروں کی مدد کرنے کا چناؤ کر سکتا/سکتی ہوں۔ مجھے آج کسی کی حوصلہ افزائی اور برکت کا باعث بنا۔