وہی کہیں جو خدا کہتا ہے

وہی کہیں جو خدا کہتا ہے

شریعت کی یہ کتاب تیرے منہ سے نہ ہٹے بلکہ تجھے دن اور رات اسی کا دھیان ہو تاکہ جو کچھ اس میں لکھا ہے اِس سب پر تو احتیاط کرکے عمل کر سکے کیونکہ تب ہی تجھے اقبال مندی کی راہ نصیب ہوگی اور توخوب کامیاب ہو گا۔ یشوع ۱: ۸

خدا ہم سے کہتا ہے کہ ہم جتنا وقت اُس کے کلام پر غور کرنے اور اُس کا اِقرار کرنے میں گزاریں گے،اتنا ہی ہم اپنی روزمرہ زندگی میں اس کے فوائد کو دیکھیں گے اور اس کے ساتھ ہمارا تعلق اورگہراہوتا جائے گا۔ وہ یہ بھی وعدہ کرتا ہے کہ ہم اقبال مند اور کامیاب ہوں گے! (دیکھیں یشوع ۱: ۸)۔

میں اِس کی گواہی دے سکتی ہوں کیونکہ میں نے خدا کے کلام پر ایمان رکھنے اور اس کا اقرار کرنے کے باعث بہت سی آزمائشوں اوریہاں تک کہ اپنی زندگی کے بے حد مشکل حالات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جب ہم بُلند آواز سے اُس کے کلام کا اقرارکرتے ہیں تو اس وقت بڑے بڑے کام ہوتے ہیں۔اسی طرح جب ہم کلام پر ایمان لاتے اور اس کا اپنی شخصی زندگی میں اقرار کرتے ہیں توہم اپنی سوچوں کو قابو میں رکھنا سیکھتے ہیں۔

خدا کے کلام کو پڑھنا اور اس کو اپنے دل میں رکھنا بڑی عظیم بات ہے،لیکن جب آپ بآوازِ بلند اس کا اقرار کرتے ہیں، تو آپ خدا کی باتوں کو جاننے کے ساتھ ساتھ اس کی قدرت کو اپنی زندگی میں جاری کرتے ہیں۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ خدا کے کلام کو پڑھنے اوراُس پر غور کرنے میں وقت گزاریں اوراپنے خیالات کو اُس کے مطابق ڈھالیں۔ لیکن میں آپ کو یہ بھی نصیحت کرتی ہوں کہ کلام کا اِقرار کریں۔آپ کو اپنی زندگی میں تبدیلی کے لئے اپنے ذہن کو تیار کرنا اورکلام کا اقرار کرنا ہے۔ اس کے کلام کو پڑھیں اور آج ہی اپنےحالات میں اس کا اقرار کریں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں تیرے کلام کی پوری قدرت کو اپنی زندگی میں جاری کرتا/کرتی ہوں۔پڑھنےاورغور کرنےکے ساتھ ساتھ میں اپنی زندگی میں تیرے کلام کا اِقرار کرنے کا فیصلہ بھی کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon