اَب جو تم کوٹھوکر کھانے سے بچا سکتا ہے اور(آپ کو) اپنے پُرجلال حضور میں کمال خوشی (بیان سے باہر اور بے پناہ شادمانی) کے ساتھ بے عیب (بے الزام اور بے داغ) کر کے کھڑا کرسکتا ہے۔ یُہوداہ 24
بہت سے بچّے جو ابھی تیرنا سیکھ ہی رہے ہوتے ہیں وہ سوئمنگ پول میں ڈر محسوس کرتے ہیں۔ جب تک کہ اُن کے والدین میں سے کوئی ایک یا کوئی بھروسہ مند شخص اُن کے ساتھ نہ ہو، وہ غیر محفوظ اس لئے محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ جان لیتے ہیں کہ پانی اُن کے سَروں کے اُوپر ہے۔
ہماری زندگی کے بہت سے مقامات پرہم سب کو یہ خوف محسوس ہوتا ہے کہ "پانی ہمارے سَروں پر سے گزر رہا ہے” یا ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ "ہم ڈوب رہے ہیں۔” حقیقت یہ ہے کہ خُدا کے بغیر پانی ہمیشہ ہمارے سَروں سے اُوپر ہی ہو گا۔ زندگی بھر ہمارے سامنے اور ہمارے چاروں طرف ایسے مسائل اور مشکلات ہوں گی۔ کچھ چھوٹی اور دشوار ہوتی ہیں؛ کچھ بڑی اور شرمندگی کا باعث ہوتی ہیں۔ گاڑی کا خراب ہوجانا، نوکری کا چلے جانا، کسی دوست یا گھر کے فرد کی موت، کوئی بحث چِھڑ جانا، ڈاکٹر کی طرف سے بُری رپورٹ ملنا۔ جب یہ باتیں ہوتی ہیں تو گھبرا جانا آسان ہے کیونکہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ پانی ہمارے سَروں پر سے گزر گیا ہے۔
لیکن سچائی یہ ہے کہ جب بھی زندگی کے اہم معاملات کی بات آتی ہے تو کبھی بھی کوئی بات ہمارے کنٹرول میں نہیں ہوتی۔ ہمیں ہمیشہ خُدا کے فضل کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ہمیں ان حالات میں سنبھالے گا۔ خُدا کبھی بھی نہیں ڈوبتا۔ جب ہم اُس پر انحصار کرتے ہیں تو ہم پُرسکون ہوسکتے اور مطمئین رہ سکتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ وہ ہمیں پار لگائے گا۔ وہ ہمیں کبھی بھی نہیں چھوڑے گا۔
آپ اپنے باپ کے بازؤں میں محفوظ ہیں۔ یہاں تک کہ جب آپ کو یہ محسوس ہو کہ پانی آپ کے سَر سے گزر گیا ہے اس وقت بھی وہ آپ کو اپنے فضل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔