وہ آپ کو بدل دےگا

تب خُداوند کی روح تجھ پر زور سے نازل ہوگی اور تو اُن کے ساتھ نبوت کرنے لگے گا اور بدل کر اور ہی آدمی ہو جائے گا۔  (۱ سموئیل ۱۰ : ۶)

پاک رُوح سےمعمور ہونے اور اُس کو جاننے کے سبب سے ہم خُدا کی آواز سُننے کے قابل ہو جاتے ہیں لیکن یہ پاک رُوح سےمعمور ہونے کا واحد نشان نہیں ہے۔ کسی شخص کی تبدیل شدہ زندگی پاک رُوح کی قدرت کا ایک اور سادہ اور ٹھوس ثبوت ہے۔

یسوع کے مقدمہ کے موقع پر پطرس نے تین بار خُداوند یسوع کا اِنکار کیا کیونکہ وہ یہودیوں سے خوف زدہ تھا (دیکھیں لوقا ۲۲ : ۵۶ ۔۶۲)؛ لیکن پینتیکوست کے دِن پاک رُوح سے معمورہونے کے بعد وہ خوف زدہ نہیں تھا اِس لئے اُس نے کھڑے ہوکربڑی دلیری سے کلام کی منادی کی۔ پطرس کی منادی کے نتیجہ میں تین ہزار لوگ خُدا کی بادشاہی میں اُسی وقت شامل ہوگئے (دیکھیں اعمال ۲ : ۱۴ ۔۴۱)۔  پاک رُوح کی معموری نے پطرس کو تبدیل کردیا؛ اُس نے اس کو بدل کر اور ہی آدمی بنا دیا۔۔۔ایک ایسا انسان جو بہت دلیر تھا اور خوف زدہ نہ تھا۔

اُس دن صرف اکیلے پطرس ہی نے کھڑے ہوکر دلیری نہیں دکھائی۔ باقی گیارہ شاگردوں نے بھی ایسا ہی کیا۔ وہ سب یہودیوں کے ڈر سے بند دروازوں کے پیچھے چھُپے بیٹھے تھے جب زندہ ہونے کے بعد یسوع اُن کے بیچ آکھڑا ہوا (دیکھیں یوحنا ۲۰ : ۱۹ ۔ ۲۲)۔ اچانک پاک رُوح سے معمور ہونے کے بعد وہ سب بے خوف اور دلیر ہو گئے۔

گذشتہ سالوں میں پاک رُوح کی قدرت نے بے شمار لوگوں کو تبدیل کردیا ہے۔ آج کی آیت میں بیان کیا گیا ہے کہ اُس نے ساوٗل کو تبدیل کردیا۔ اُس نے پطرس اور دوسرے شاگردوں کو بدل دیا۔ اس نے مجھے تبدیل کردیا؛ اوروہ دنیا میں خالص متلاشیوں کو تبدیل کرنے میں لگا ہوا ہے۔ کیا آپ کوتبدیل ہونے کی ضرورت ہے؟ پاک رُوح سے کہیں کہ آج ہی آپ کو معمورکردے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  تبدیل ہونے کے لئے آپ کو پاک رُوح کی ضرورت ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon