وہ کام جس سے خُدا جنبش کرتا ہے

وہ کام جس سے خُدا جنبش کرتا ہے

تاکہ شُکرگُذاری کی آواز بُلند کرُوں اور تیرے سب عجِیب کاموں کو بیان کرُوں۔  زبُور  26 :  7

شُکر ادا کرنا دُعا کا ایک اہم حصّہ ہے کیونکہ حمد اورستائش کی طرح یہ ایک ایسا کام ہے جس سے خُدا جنبش کرتا ہے۔ یہ وہ کام ہے جو خُدا کو پسند ہے، ایسی چیز جو اس کے دل کو گرماتی ہے۔ جب بھی ہم خُدا کو اِس طرح خوش کرتے ہیں، اُس کے ساتھ ہماری قربت بڑھ جاتی ہے— اور یہ ایک بہتردُعائیہ زندگی کا باعث بنتا ہے۔

اس کے علاوہ جب بھی ہم شُکر گزار ہوتے ہیں تو ہم ایسے مقام پر ہوتے ہیں جہاں ہم خُداوند سے زیادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر ہم ان چیزوں کے لیے شُکر گزار نہیں ہیں جو ہمارے پاس ہیں تو خُدا ہمیں بڑبڑانے یا شکایت کرنے کے لیے کچھ اور کیوں دے گا؟ دوسری طرف، جب خُدا یہ دیکھتا ہے کہ ہم حقیقی طور احسان مند ہیں اورہر اُس چیز کے لیے شُکر گزار ہیں جو وہ ہمیں دیتا ہے— یعنی بڑی چیزیں اور چھوٹی چیزیں— وہ ہمیں مزید برکت دینے کی طرف مائل ہوتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکر ہے کہ میں تیرے ساتھ شخصی تعلق قائم کر سکتا/سکتی ہوں۔ میں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ میری شُکرگزاری کے وسیلہ سے تجھے جلال ملے۔ میں تجھ سے پیار کرتا/کرتی ہوں اور میں ہر اس چھوٹی یا بڑی چیز کے لئے بہت شُکر گزار ہوں جو تُو نے مجھے دی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon