دُعا میں رُوح القّدس کی راھنمائی

مگر تم اَے پیارو! اپنے پاک ترین اِیمان میں (آگے بڑھو، ایک عمارت کی طرح اُوپر ہی اُوپر بُلند ہوتے جاؤ) اپنی ترقّی (تعمیر ہوکر) کرکے اور رُوُح القّدس میں دُعا کر کے۔  یہوداہ 20

جس طرح افسیوں 6 : 18 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمیں ہر وقت اور ہرطرح سے دُعا کرنی چاہیے اِسی طرح یہوداہ کے خط میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہماری دعائیں "رُوح القّدس” میں ہونی چاہیے۔ پولس رسول ہمیں رومیوں 8 : 26 میں یہ بتاتے ہیں کہ جس طور سے ہمیں دُعا کرنی چاہیے ہم نہیں جانتے مگر رُوح ہماری کمزوری میں دُعا کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔

یہ پاک رُوح ہی ہےجو ہمارے اندر ہمیں اُبھارتا اور ہماری راھنمائی کرتا ہے کہ دُعا کریں۔ دیر کرنے سے بہتر ہے کہ جیسے ہی ہم پاک رُوح کی راھنمائی کو محسوس کریں اس لمحہ اُس کے آگے سر جھکائیں۔ یہ ہے ہر وقت اور ہرطرح سے دُعا کرنا یعنی ہم جہاں بھی ہیں اور جو بھی کررہے ہیں اُس وقت دُعا کریں اور یہ ہمیں سیکھنا ہے۔

اِس پُرانے روحانی گیت کے الفاظ کو اپنا مقولہ بنا لیں ” جب خُداوند کا رُوح مجھ میں جنبش کرے، میں دُعا کروں گا/گی۔” اگر ہم یہ جانتے ہیں کہ ہم کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ دُعا کرسکتے ہیں ہم کبھی بھی خُدا سے دوری محسوس نہیں کریں گے اور نہ ہی ہمیں صیح جگہ اور صیح وقت کا انتظار کرنے کی ضرورت محسوس ہوگی۔

جب ہم رُوح کی راھنمائی میں چلتے ہیں ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ ہماری دُعائیں خُدا کے تخت کے پاس پہنچ رہی ہیں اور ہمیں اُن کا جواب موصول ہوگا۔


پاک رُوح سے کہیں کہ وہ آپ کے ہر کام میں شامل ہو۔ وہ مددگار ہے۔ اور وہ منتظر ہے کہ آپ اُس سے مانگیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon