
لیکن جب رُوح القّدس تم پر نازل ہوگا تو تم قوت (صلاحیت، کارکردگی اور زور) پاوٗ گے۔ (اَعمال ۱ : ۸)
خُدا کا روح اُن کو قوت بخشتا ہے جو اُس کی آواز سُننا اوراُس کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ اگرکوئی شخص کچھ کرنا چاہتا ہے لیکن اُسے کرنے کی قوت نہیں رکھتا تو یہ قوت پاک روح کے بپتسمہ کے وسیلہ سے حاصل ہوٓسکتی ہے۔
اگر آپ کویاد ہو کہ خُداوند یسوع نے پانی میں ڈُبکی لگا کر بپتسمہ لیا اورساتھ ہی رُوح القّدس سے بھی بپتسمہ حاصل کیا۔ دوسرے الفاظ میں اُس نے قوت کا بپتسمہ لیا، جس سے اُسے توفیق ملی کہ وہ اپنے مقصد کو پورا کرے جسے سَرانجام دینے کےلئے اُس کے باپ نے اُسے بھیجا تھا۔ اعمال ۱۰ :۳۸ میں بیان ہے کہ ’’خُدا نے یسوع ناصری کو رُوح القّدس اورقدرت سے کِس طرح مسح کیا۔ وہ بھلائی کرتا اور اُن سب کو جو ابِلیس کے ہاتھ سے ظُلم اُٹھاتے تھے شِفا دیتا پھرا کیونکہ خُدا اُس کے ساتھ تھا۔‘‘
خُداوند یسوع کی عوامی خدمت کے شروع ہونے سے پیشتر، وہ پاک روح اور قوت سے مسح کیا گیا۔ جب ہم پاک روح سے معمور ہوجاتے ہیں ہم خُدا کی آواززیادہ صاف صاف سُن سکتے ہیں اور ہم خُدا کی بادشاہی میں خدمت کے لئے لیس ہو جاتے ہیں کیونکہ ہم پاک روح کی اُس قوت (صلاحیت، کارکردگی اور زور) کو لے سکتے ہیں جو ہمیں دیا گیا ہے جو ہم پر نازل ہوا تھا تاکہ ہم اُس کے گواہ ہوں۔ یہ قوت ہمیں اس قابل بناتی ہے کہ ہم وہ کریں جو خُدا ہم سے چاہتا ہے۔
یہ جاننا بہت اہم ہے خُداوند یسوع نے پاک روح سےمعموری سے پہلےکوئی معجزے اورقدرت والے کام نہیں کئے ۔ اگر خُداوند یسوع مسیح کو پاک روح کی قوت کی ضرورت ہے تویقینی طور پرہمیں بھی ہے۔ آج اور ہر روز اُس سے دُعا کریں کہ وہ آپ کو پاک روح کی قوت سے معمور کردے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آپ کو پاک روح کی قوت تک رسائی حاصل ہے ۔۔۔۔۔۔ روشنی کر لیں!