
تاکہ مسیح یسوع [جوانہوں نے حاصل کیا ہے] میں ابرہام [سے وعدہ کی گئی] کی برکت غیر قوموں تک بھی پہنچے اور ہم [سب] اِیمان کے وسیلہ سے اُس [پاک] رُوح کو حاصل [سمجھیں] کریں جس کا وعدہ ہوا ہے۔ (گلتیوں ۳ : ۱۴)
اِس کتاب میں میں نے پاک رُوح اور اُس کی معموری کے تعلق سےبہت کچھ لکھا ہے اور میں آپ سب کو اس بات کی یقین دہانی کرنا چاہتی ہوں کہ اس کتاب کے صفحات پرآپ کے پاس اُس کو جاننے کا ایک اور موقع ہو۔
پاک رُوح ایک معزز ہستی ہے۔ جب تک آپ اُس کو دعوت نہیں دیں گے کہ وہ آپ کو معمور کرے اس وقت تک وہ آپ کی زندگی میں زبردستی شامل نہیں ہو گا۔ وہ آپ کو معمور کرے گا لیکن صرف اس وقت جب آپ اس کو ایسا کرنے کے لئے کہیں گے۔ لوقا ۱۱ : ۱۳ میں خُداوند یسوع نے وعدہ کیا ہے کہ جو اُس سے مانگیں گے خُدا اُن کوپاک رُوح بخشے گا۔ اور یقعوب ۴ : ۲ میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمیں کچھ چیزیں اِس لئے نہیں ملتیں کیونکہ ہم مانگتے نہیں ہیں۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ خُدا کے پاس دلیری سے جائیں اور ہر روزاس سے کہیں کہ وہ آپ کو پاک رُوح سے معمور کرے۔ مانگیں اورتوقع کریں کہ آپ کو ملے گا۔ دو دِلے نہ بنیں اور نہ شک کو اپنے دِل میں آنے دیں بلکہ اِیمان سے مانگیں۔ اِیمان رکھیں کہ آپ کو مِل گیا ہے اور خُدا کا شکر کریں کہ وہ آپ میں رہتا ہے۔ خُدا انسان نہیں ہےکہ وہ جھوٹ بولے (دیکھیں گنتی ۲۳ : ۱۹)۔ جب کوئی شخص ایِمان کا قدم بڑھاتا ہے تو خُدا اپنے کلام کو پورا کرنے میں وفاداررہتا ہے پس مانگیں اور پائیں تاکہ آپ کی خوشی پوری ہو (دیکھیں یوحنا ۱۶ : ۲۴)۔
آج کی آیت میں بیان کیا گیا ہے کہ ہم اِیمان سے رُوح القّدس کا وعدہ حاصل کرتے ہیں۔ کسی کو بھی زبردستی تحفہ نہیں دیا جاسکتا؛ دینے والا تحفہ پیش کرتا ہے اور جس کو پیش کیا جاتا ہے وہ اس کو لے لیتا ہے۔ خُدا پاک رُوح کی پیشکش کرتا ہے اور آپ کو صرف کرنا یہ ہے کہ اطمینان رکھیں اور اُس کو اِیمان سے حاصل کرلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: کبھی بھی خُدا کے سامنے اپنی ضروریات مانگنے اور مانگتے رہنے سے نہ شرمائیں۔