پاک رُوح کی مدد

کیونکہ جو جسمانی ہیں وہ جسمانی باتوں کے خیال میں رہتے ہیں لیکن جو روحانی ہیں وہ روحانی باتوں کے خیال میں رہتے ہیں   رومیوں 8 : 5

رومیوں 8 : 5 میں ہمیں سکھایا گیا ہے کہ اگر ہم جسمانی باتوں کے "خیال” رہیں گے تو ہم جسم میں زندگی گزاریں گے۔ لیکن اگر ہم رُوح کے مطابق "خیال” رکھیں گے تو ہم رُوح میں چلیں گے۔ ہمارے کام ہماری سوچ کے مطابق ہوتے ہیں!

میں اس بات کو ایک اور نظریہ سے پیش کروں گی۔ اگر ہم جسمانی طور پر سوچیں گے یعنی اگر ہماری سوچیں غلط اور منفی ہوں گی تو ہم رُوح میں نہیں چل سکتے۔ ایسا لگتا ہے کہ نئی کامیاب مسیحی زندگی کے لئے خُدا کی مانند سوچ رکھنا بہت اہم ضرورت ہے ۔

آپ کی زندگی شاید سالوں کی بُری سوچ کی وجہ سے اَبتری کا شکار ہو۔ اگرایسا ہے تو آپ کے لئے اِس حقیقت کو سمجھنا بہت اہم ہے کہ  آپ کی زندگی اُس وقت تک درست نہیں ہوگی جب تک آپ کی سوچ درست نہیں ہوگی۔ آپ کو یہ بات مان لینی چاہیے کہ یہ پہلو آپ کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

خُدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ کی مدد کرے تا کہ جس طرح وہ چاہتا ہے کہ آپ کے خیالات ہوں آپ ویسے خیالات اور سوچیں اپنا سکیں۔ صرف پکا اِرادہ کرنے سے آپ کسی مسئلہ پر قابو نہیں پاسکتے۔ اِرادہ کرنا بہت ضروری ہے لیکن یہ اِرادہ پاک روح میں کیا جانا چاہیے اپنی جسمانی قوت میں نہیں۔ پاک رُوح آپ کے نزدیک ہے۔ وہ آپ کا مددگار ہے ۔۔۔۔ اُس سے مدد مانگیں۔ اس پر تکیہ کریں۔ اگر وہ آپ کی مدد کرے تو آپ ایسا کرسکتے ہیں۔


پاک رُوح کو اپنی زندگی کا اختیار سونپ دیں۔ وہ آپ کی راھنمائی خُدا کی کامل مرضی تک کرے گا جو وہ آپ کے لئے رکھتا ہے جس میں حد سے زیادہ، کثرت کی برکات، اطمینان اور خوشی شامل ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon