پاک زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں

پاک زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں

بلکہ جس طرح تمہارا بلانے والا پاک ہےاسی طرح تم بھی اپنے سارے چال چلن میں پاک بنو۔ ۱ پطرس ۱: ۱۵

میرا خیال ہے ہم زندگی گزارنے میں کافی احتیاط سے کام لیتےہیں لیکن ہمیں ذرازیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم خوف میں زندگی گزاریں۔ہمارے اندرخدا پرستی کاخوف ہونا چاہیے نہ کہ  محض قانون کا۔

کیونکہ اگر ہم اپنے دوستوں،ٹی وی پروگراموں، فلموں،کتابوں اورموسیقی کے چناوٗ،روپیے پیسے کے لین دین اور وقت کے استعمال میں محتاط نہیں ہوں گے تو ہماری زندگیاں بے کار بسر ہوں گی۔

مسیحی ہونے کی حیثیت سے ہمیں پاکیزہ زندگی بسرکرنے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ہم مقّدس لوگ ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ ہم خد اکے لئے علیٰحدہ کئے ہوئے لوگ ہیں۔ درحقیقت جس لمحہ ہم یسوع کو اپنا نجات دہندہ مان لیتےہیں ہم پاک روح کے وسیلہ سے مقدس اور خدا کے کام کے لئے علیحدہ کئے جاتے ہیں۔ اور اگر ہم اپنے مقصد کو پورا نہیں کررہے ہم خالی پن اور پریشانی میں مبتلا رہیں گے۔

آج میں آپ کو نصیحت کرتی ہو ں کہ پاکیزگی کےاپنے بلاوے کو پورا کریں۔ جب مشکل فیصلوں کا وقت آئے خدا سے مدد مانگیں اور پاکیزگی کا وہ راستہ اپنائیں جو اس نے آپ کے لئے مقرر کیا ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے یسوع میری مدد کر کہ میں ہراُس بات سے خبردار رہوں جو مجھے پاکیزگی کی زندگی سے دور کرتی ہے۔ تیری رہنمائی سے میں محتاط زندگی بسر کروں اوراس پاکیزگی کی راہ پرچلوں جو تونے میرے لئے مقرر کی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon