پرُامید ہو کر منتظر رہنا

پرُامید ہو کر منتظر رہنا

مانگو تو تم کو دیا جائے گا۔ ڈھونڈو تو پاوٗ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاوٗ توتمہارے واسطے کھولا جائے گا۔ متی ۷: ۷

کیا آپ اپنی زندگی کی کسی خاص معاملےکے لئے دُعا کررہے اور کسی زبردست کام کے منتظر ہیں؟ کیا آپ ابھی تک جواب نہ ملنے کی وجہ سے حیران ہیں؟ کیا آپ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ فتح آپ سے کوسوں دورہے؟

بعض اوقات جب ہم اپنی زندگی میں کسی بات کے لئے بہت عرصہ اورشدت سے بغیر جواب حاصل کئے دُعا کرتے رہتے ہیں، تو ہم اُس حالت کے عادی ہوجاتے ہیں۔ ہم حیران ہوتے ہوئے اپنے کام کاج جاری رکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ کیا خداہماری دعاوٗں کا جواب دے گا۔ لیکن خدا ہماری دعاوٗں کو سُنتا اور ہمارے لئے کام کر رہا ہے اگر چہ شاید ہم اس کی ساری تفصیل سےواقف نہیں ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ہماری حالت اچانک سے تبدیل ہو جائے، کسی انتباہ کے بغیرفوراً سے!

اُس وقت تک ہم یا تو جمود کے ساتھ  یا اشتیاق سے انتظار کرتے رہیں۔  جمود کے ساتھ انتظار کرنے والاشخص ہمت ہار دیتا ہے لیکن دوسری طرف مشتاق انسان پُراُمید رہتا ہے اور ایمان رکھتا ہے کہ جواب  کہیں نزدیک ہی ہے اور کسی بھی لمحہ آجائے گا۔ اس کا ایمان جمود کا شکارنہیں ہوتا۔ اس کا دِل اُمید سے بھرا رہتا ہے اور وہ توقع کرتا ہے کہ اس کے مسائل کسی بھی لمحہ حل ہو جائیں گے۔ وہ ہر روز دُعا کے جواب کی توقع کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ کافی دیر سے منتظر ہولیکن وہ دعا جاری رکھے گا جب تک اچانک خدا سب چیزوں کو یکسر بدل نہ دے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں پرُامید ہو کرانتظار کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میں اپنےحالات کے بدلنے کے لئے دُعا جاری رکھوں گا/گی یہ جانتے ہوئے کہ تو صیحح وقت پر اِس کا جواب دے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon