پوشیدگی میں دُعا

پوشیدگی میں دُعا

بلکہ جب تو دُعا کرے تو اپنی (سب سےپوشیدہ ) کوٹھری میں جا اور دروازہ بند کر کے اپنے باپ سے جو پوشیدگی میں ہے، دُعا کر۔ اِس صورت میں تیرا باپ جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے تجھےبدلہ دے گا۔  متّی 6 : 6

اگرچہ کچھ دُعائیں جماعت میں یا گروہ میں کی جاتی ہیں، لیکن ہماری دُعائیہ زندگی کا ایک بڑا حصہ پوشیدہ دُعا پر مشتمل ہوتا ہے جو تنہائی کی جگہ میں کی جاتی ہیں۔

"پوشیدگی میں دُعا” کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم ہر کسی کو اپنے ذاتی دُعائیہ تجربہ کے بارے میں یا ہم نے کتنی دُعا کی ہے نہیں بتاتے۔ ہم ایسی باتوں اورلوگوں کے لئے دُعا کرتے ہیں جن کو خُدا ہمارے دِل میں رکھتا ہےاورہم اپنی دُعاؤں کو اپنے اور خُدا کے درمیان اُس وقت تک رکھتے ہیں جب تک کہ ہمیں اس کے بارے میں دوسروں کو بتانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہ مِل جائے۔ ہم دوسروں کو متاثر کرنے کے لئے اپنی دُعاؤں کی نمائش نہیں کرتے۔

کسی بھی دُعا کو "پوشیدہ دُعا”  صرف اُسی وقت کہا جاسکتا ہے جب وہ فروتن دِل سے نکلتی ہے جیسا کہ لوقا 18 : 10 – 14 میں ایک محصول لینے والے کی دُعا ہے جِسے حقارت کی نظر سے دیکھا گیا۔ اُس نے فروتنی اختیار کی اور اپنے سَر کو جھکایا اور خاموشی سے، حلیمی سے خُدا سے معافی کی دُعا کی۔ اُس کی سنجیدگی کو دیکھ کر اُس کی زندگی بھر کا گناہ ایک ہی لمحہ میں صاف ہوگیا۔

خُدا نے ہمیں دُعا کے لئے کوئی بہت زیادہ پیچیدہ، مشکل اصول نہیں دیئے ہیں۔ خُدا سے قربت حاصل کرنے کے لئے اُس سے باتیں کرنا ایک بہت سادہ لیکن عمدہ طریقہ ہے۔

ہر روز خُدا کے ساتھ وقت گزار کر اُس کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرتے جائیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon