اَے بچّو! اپنے آپ کوبُتوں سے بچائے رکھو (جھوٹے خداوٗں) ۔۔۔۔۔۔ [ہرایسی چیز سے جو آپ کے دِل میں خُدا کی جگہ پر قابض ہو، ہر اس متبادل سےجوآپ کی زندگی میں پہلی جگہ لے لے]۔ (۱ یُوحنّا ۵ : ۲۱)
اگرآپ خُدا کی آوازسُننے کے خواہشمند ہیں تو یہ بہت ضروری ہے کہ آپ خُدا کو اپنی زندگی میں اوّل درجہ دیں۔ جب تک ہمارے اندرخُدا کو جاننے خواہش باقی تمام باتوں پرحاوی نہیں ہوجاتی ابلیس ہمارا ناجائزفائدہ اُٹھائے گا۔ اگر ہم سچائی سے واقف ہوجاتے ہیں تووہ ایسا نہیں کرپائے گا اور ہم اُس مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں سے خُدا کے ساتھ ہمارے تعلق اوررفاقت میں انقلابی ترقی ہوگی۔ ہم میں سے اکثر لوگوں کویہ سیکھنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے کہ ہمیں خُدا سے برکات کی نہیں بلکہ خود خُدا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
اگر آپ سرگرمی سے خُدا کو ڈھونڈیں گے اور اپنے آپ کو تمام بتوں سے بچائے رکھیں گےتو آپ اُس کوعزّت دیں گے اوروہ آپ کی عزّت کرے گا۔ وہ اپنے آپ کو آپ پر ظاہر کرے گا اورآپ کوتصور سے زیادہ برکت دے گا۔ اپنے آپ کو جانچیں کہ کہیں آپ کی زندگی میں کوئی چیز اورشخص ایسا تو نہیں جِسے آپ خُدا سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو خُدا سے معافی مانگیں اور اپنی ترجیحات کو بدلیں۔ وہ ہماری پہلی ترجیح ہے اور جب تک ہم اس کو وہ مقام نہیں دیں گے جس کےوہ لائق ہے ہمارا کوئی بھی کام درست نہیں ہوگا۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کو اپنی زندگی میں اوّل درجہ دیں۔