جو مسکینوں کو دیتا ہے محتاج نہ ہوگا…۔ امثال ۲۸: ۲۷
میں نے سیکھا ہے کہ پیسے کا بہترین استعمال یہ ہے کہ اِس کو بانٹ دیں۔ ہمیں دیتے رہنے کی ضرورت ہے خاص کر جب ہم معاشی طو رپر مشکلات کا شکار ہوں۔ یہی وہ ذریعہ ہے جس کے وسیلہ سے ہم اپنے روپئے پیسے کو خدا کے کلام کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں اور یقین جانیں اس سے ہماری مدد ہو گی۔
ہم ہمیشہ روپئے پیسے کو خُدا کے اصولوں کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ مشکل وقت میں بھی۔ ہو سکتا ہے کہ آپ حد درجہ تنگ دستی کا شکار ہوں اورخود کو دینے کے قابل نہ سمجھتے ہوں، لیکن ان حالات کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں۔ کیونکہ جب آپ اپنے وسائل کو جوآپ کے پاس ہیں خُدا کی مرضی کے مطابق استعمال کریں گے تو خُدا آپ کی مدد کرے گا۔
لوقا ۱۹ : ۱۷میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ جب ہم تھوڑے میں دیانتدار نکلتے ہیں تو خدا ہم سے خوش ہوتاہے۔اور جب ہم ایسا کریں گے تو ہمیں بڑی چیزوں کا مختار بنانے کا وعدہ کرتا ہے۔
امثال ۲۸: ۲۷ میں بیان ہے کہ جو مسکینوں کو دیتا ہے محتاج نہ ہوگا…اگر ہم اپنے روپئے پیسے میں خدا کی فرمانبرداری کریں گے یعنی جب ہم اس وقت بھی دوسروں کی مدد کے لئے تیار ہوں گے جب ہمارے پاس دینے کو زیادہ نہ ہو تو خدا ہماری ضروریات کو خود ہی مہیا کرے گا۔ جی ہاں یہ اتنا ہی سادہ ہے۔آج ہی دینے والا بننے کا فیصلہ کریں، اور آپ کو کسی بھی چیز کی کمی نہ ہوگی۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا آج تنگ دستی میں بھی میں اپنے وسائل تیرے ہاتھوں میں سونپتا /سونپتی ہوں۔ میں جانتا /جانتی ہوں کہ تیرے معاشی اصول آج بھی لاگو ہوتے ہیں اورتو ہی مجھے سنبھالے گا کیونکہ تو میرا منبع ہے۔