رنگین چشمےیا مکبر عدسے(دیکھنے کے دو معیار)

رنگین چشمےیا مکبر عدسے(دیکھنے کے دو معیار)

پس اے الزام لگانے والے تو کوئی کیوں نہ ہو تیرے پاس کوئی عذر نہیں کیونکہ جس بات کا تو دوسرے پر الزام لگاتا ہے اسی کا تو اپنے آپ کومجرم ٹھہراتا ہے۔ اس لئے کہ تو جو الزام لگاتا ہے خود وہی کام کرتاہے۔ رومیوں ۲: ۱

جب ہم دوسرے لوگوں کی زندگی کے تعلق سےسوچتے اور بات کرتے ہیں تو اُس وقت عموماً ہم اپنی زندگی کے تعلق سے دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہوتے ہیں۔ یسوع نے حکم دیا کہ ہمیں دوسروں کی برائیوں پرغور کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب کہ ہمارے اپنے اندر بہت سی برائیاں موجود ہیں(متی ۷ : ۳۔۵)۔

بائبل مقدس ہمیں واضح طور پر بتاتی ہے کہ جب ہم دوسروں کے عیب تلاش کرتے ہیں تو اکثرہم ان کو اس بات کا الزام دیتے ہیں جو ہم خود کرتے ہیں!

ایک دفعہ میں نے خدا نے پوچھاایسا کیوں کہ جب ہم خود کوئی کام کرتے ہیں تو وہ ہمیں بالکل ٹھیک لگتا ہے لیکن جب کسی اور کو وہی کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہم فوراً ان کی عدالت کرنے لگتے ہیں۔ خداوند نے مجھ سے کلام کیااورکہا کہ’’جوائیس تم اپنے آپ کو کسی اور میعار(رنگین چشموں) سے دیکھتی ہو اورہردوسرے شخص کو کسی اور معیار سے(مکبر عدسے )۔‘‘

یہ بالکل سچ ہے!ہم اپنے رویے کے لئے بہت سے بہانے تراش لیتے ہیں لیکن جب کوئی دوسرا وہی کام کرتا ہے تو ہم بے رحم ہو جاتے ہیں۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اس عمل کو الٹ دیں، دوسروں میں خوبیاں تلاش کریں لیکن اپنی زندگی کو مکبر عدسے سے دیکھیں۔ خدا کو موقع دیں کہ پہلے وہ آپ کی زندگی میں کام کرے اور پھرجب آپ خدا کی راہوں کو جان تو دوسروں کی مدد کریں تاکہ وہ بھی ان پر چلیں اور آگے بڑھیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح میری مدد کرتاکہ میں دوسروں کی زندگی کا جائزہ لینے کی بجائےاپنی زندگی کو جانچوں۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تیری مدد سے میں اپنی کمزوریوں کومثبت اورصحت مندانہ طریقے سےپہچان سکتا/سکتی ہوں تاکہ دوسروں کی ترقی کرنے میں معاون ثابت ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon