چٹان کی مانند مضبوط بنیاد

اُس نے (یسوعاُن سے کہا مگر تم (خود) مجھے کیا کہتے ہو؟ شمعون پطرس نے جواب میں کہا تو زندہ خُدا کا بیٹا مسیح ہے۔                           متّی 16 : 15 – 16

جب پطرس نے یہ کہا کہ یسوع ہی مسیح اور زندہ خُدا کا بیٹا ہے تو یہ بات اِیمان سے کہی گئی تھی۔ یہ بات کہنے سے پطرس نے اپنے اِیمان کا اظہار کیا۔

میرا خیال ہے کہ پطرس نے اتفاقیہ یا لاپرواہی سے یہ بات نہیں کہی تھی۔ میرا خیال ہے کہ اُس نے یہ بات بڑے یقین اور بھروسہ کے ساتھ کہی جس سے خُداوند یسوع مسیح متاثر ہوئے کیونکہ اُنہوں نے فوراً پطرس کی طرف مڑ کر کہا کہ وہ مبارک ہے۔ اور پھر اس نے یہ بھی کہا کہ اِیمان کی اس مضبوط بنیاد پر وہ اپنی کلیسیا کو تعمیر کرے گا۔

خُداوند یسوع مسیح پطرس سے یہ کہہ رہے تھے کہ "اگر تو اس اِیمان پر قائم رہے تو یہ تیری زندگی میں چٹان کی مانند مضبوطی کا باعث ہوگا جس پر میں تجھ میں اور تیرے وسیلہ سے اپنی بادشاہی کو تعمیر کروں گا۔ تیرا اِیمان یہاں تک بڑھ جائے گا کہ عالمِ ارواح کے دروازے بھی اُس پر غالب نہ آئیں گے۔”

میری زندگی میں بہت دفعہ ایسے حالات پیدا ہوئے جب میں مایوس ہو گئی اور میں نہیں جانتی تھی کہ کیا کروں اور مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کچھ بھی نہیں بن پڑتا اور یہ کہ سب میرے مخالف ہیں۔ اس وقت یہ کلام بار بار میرے کانوں میں گونجتا تھا کہ "فقط اِیمان رکھ ۔”

یہ وعدہ محض پطرس کے لئے نہیں تھا۔ خُداوند یسوع یہ بات آپ سے اور مجھ سے بھی کہہ رہے ہیں۔ فقط اِیمان رکھیں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon