چھوڑدیں/ جانےدو

چھوڑدیں/ جانےدو

تو اپنے جی میں خفا ہونے میں جلدی نہ کرکیونکہ خفگی احمقوں کے سینوں میں رہتی ہے۔  واعظ 7 : 9

زندگی میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن پر آپ قابو پایا جا سکتا ہے ۔۔۔۔ مثال کے طور پرکن لوگوں کےساتھ رفاقت رکھیں، کیا کھانا ہے، کب سونا ہے وغیرہ آپ کے کنٹرول میں ہے۔ لیکن ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کو آپ کنٹرول نہیں کر سکتے جیسا کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں اور کام پر جاتے ہوئے کوئی ناگہانی رکاوٹ وغیرہ۔ جن حالات اور باتوں کوآپ کنٹرول نہیں کرسکتے ان میں آپ کا ردِ عمل کیسا ہوتا ہے ۔۔۔۔ ان کے چھوٹے اوربڑے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔۔۔ لیکن آپ کا ردِ عمل اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کتنا دباؤ برداشت کرسکتے ہیں اور آپ کی صحت اور معیارِ زندگی کیسی ہے۔

جن چیزوں کو آپ قابو نہیں کرسکتے ان کے بارے میں میں دو مشورے دینا چاہتی ہوں۔ پہلا یہ کہ اگر آپ ان کو قابو میں نہیں کرسکتے تو اُن کی ذمہ داری نہ لیں۔ اور دوسرا مجھے یہ کہنا پسند ہے کہ "سب سے بہترین کام یہ ہے کہ: دُعا کریں اور باقی کام خُدا پر چھوڑ دیں۔”

وہ لوگ جو مسلسل ان چیزوں کے بارے میں پریشان ہوجاتے ہیں جو ان کے قابو میں نہیں ہیں کئی طریقہ سے تکلیف اُٹھاتے ہیں۔ وہ لوگ جو اُن کو چھوڑ دیتے ہیں بہتر کرتے ہیں۔ کچھ چیزوں کو چھوڑ دینے سے ہرگز یہ مُراد نہیں کہ آپ کو پرواہ نہیں ہے؛ اس کا سادہ سا یہ مطلب ہے کہ آپ نے اس حقیقت کو قبول کرلیا ہے کہ اس وقت میں ان کو تبدیل کرنے کے لئے آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے تھے۔  اگر سفر کے دوران آپ کی گاڑی کے ٹائر کی ہوا نکل جاتی ہے۔ تو پُرسکون ہو کر اُس کو ٹھیک کرنا  یا تبدیل کرنا ہی سمجھداری کا کام ہے؛ جب کہ غصّہ کرنا اور ٹائر کو لات مارنا درست نہیں ہے۔ اگر زندگی کے سفر میں آنے والی رکاوٹوں  اور ہر دباؤ کی وجہ کو سمجھداری سے سلجھائیں تو ہم پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

 

خُدا تکلیف اور مایوسی کو ہماری بھلائی کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ وہ بالکل ہمارے ساتھ ہے اورہر چیز اُس کے ہاتھ میں ہے۔ اگر آپ اُس پر بھروسہ کریں گے وہ معاملات کو سلجھائے گا تو آپ زندگی کے اُتار چڑھاؤ کا بڑے اطمینان، خوشی اور مضبوطی کے ساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon