
میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یِسُوع میں تُمہاری ہر ایک اِحتیاج رَفع کرے گا(لباب بھر دے گا)۔ فِلِپّیوں 19:4
کئی بار، ہم زندگی کی بنیادی ضروریات جیسا کہ — خوراک ، رہائش، کپڑا اور روپیہ پیسہ وغیرہ ہی کو اپنی ضروریات سمجھتے ہیں۔ یہ ہماری جسمانی ضروریات ضرور ہوسکتی ہیں لیکن خُدا نے ہمارے اندر کئی اور چیزوں کی ضرورت کا احساس بھی پیدا کیا ہے۔ ہماری یہ ضروریات مختلف ہیں۔
ہمیں صرف پیسے ، خوراک، مکان اور پہننے کے لیے کپڑوں ہی کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ ہمیں حکمت ، طاقت ، صحت ، دوستوں اور پیاروں کی بھی ضرورت ہے؛ اور ہمیں اپنی زندگی کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے نعمتوں، ہنر اور صلاحیتوں کی بھی ضرورت ہے۔ ہمیں بہت سی چیزوں کی ضرورت ہے ، اور شُکر ہے کہ جب ہم اس کی فرمانبرداری کرتے اور اس پر بھروسہ کرتے ہیں تو خُدا ہماری تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہمیں یقین کرنا چاہیے کہ وہ ہمارے لیے مہیا کرنا چاہتا ہے اور پھر اس نے جو کچھ کیا اور کر رہا ہے اس کے لیے شُکر گزارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ آج مَیں تیرا/تیری شُکر گزار ہوں کہ تو مجھے مہیا کرتا ہے۔ تُو صرف میری چند ضروریات کو پورا نہیں کرتا بلکہ تُو میری تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ تیرا شُکر ہو کہ مجھے دِن بھر جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ تو مجھے افراط سے مہیا کرتا ہے۔