کسی بھی نئے چیلنج کا دلیری سے سامنا کرنا

کسی بھی نئے چیلنج کا دلیری سے سامنا کرنا

اور داؤُد نے اُس فِلستی سے کہا کہ تُو تلوار بھالا اور برچھی لِئے ہُوئے میرے پاس آتا ہے پر مَیں ربُّ الافواج کے نام سے جو اِسرائیلؔ کے لشکروں کا خُدا ہے جِس کی تُو نے فضِیحت کی ہے تیرے پاس آتا ہُوں۔   1 سموئیل 45:17

کئی بار ہم آزمائشوں اور مصیبتوں سے بہت زیادہ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ مصیبت کے شروع ہوتے ہی ہم خوف سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیتے ہیں۔ پُرانے  مسیحی آج کے  مسیحیوں سے  کہیں زیادہ زور آور تھے۔ ہم سہولت کے عادی ہیں اورعام طورپرکسی بھی قسم کی تکلیف کا مقابلہ کرنے کی  صلاحیت نہیں رکھتے؛ ہم اِن سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ داؤد نے دیوہیکل جولیت کا مقابلہ کیسے کیا اورشُکرگزاری اور خوشی کی بات یہ ہے  کہ ہم بھی اپنے دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ خوف کوخود پر حکمرانی کرنے کی اجازت نہ دیں بلکہ اُس پر حملہ کریں۔ آپ اپنی سوچ سے بڑھ کرقابل ہیں۔ آپ زور آور، عقلمند، خُدا کے پیارے فرزند ہیں، اور آپ مسیح کے ذریعے جو آپ کی طاقت ہے زندگی میں جو کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہے کر سکتے ہیں (دیکھیں فلپیوں 4:13)۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکر ہو کیونکہ میرے اندر جوزورہے وہ تیری وجہ سے ہے کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے۔ چیلنج کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، میں اس پر دلیری سے حملہ کروں گا/گی کیونکہ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تیرے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon