کامیابی کی چارکُنجیاں

کامیابی کی چارکُنجیاں

اور داؤُد اپنی سب راہوں میں دانائی کے ساتھ چلتا تھا اور خُداوند اُس کے ساتھ تھا۔  1 سموئیل 18 : 14

کسی بھی کام میں کامیابی حاصل کرنے کی چار کُنجیاں ہیں۔ اگر یہ خوبیاں اور عادات آپ کی زندگی کے معمولات کا حصہ بن جائیں، تو ان کے وسیلہ سے آپ ایسی کامیابی حاصل کریں گے جس کی آپ خواہش رکھتے ہیں۔

  • مخصوصیت: جب تک لوگ خود کو کسی کام کے لئے مخصوص نہیں کرتے اُس وقت تک وہ آسانی سے ہمت ہار سکتے ہیں؛ اُن کے پاس کام کو جاری رکھنے کی قوّت نہیں ہوتی۔
  • پُرعزم ہوں: پُرعزم ہونے سے ہم اپنے اہداف کو حاصل کرنے اور اپنے اُن خوابوں کو پورا کرنے کے قابل بن جاتے ہیں جوناممکن نظرآتے ہیں۔
  • خُداوند کا انتظار کرنا: جب کامیابی آسانی سے نہیں ملتی، تو ہمیں خُداوند کا انتظار کرنے اور اُس میں مضبوط ہونےکی ضرورت ہے۔
  • تازگی اور نیا پن حاصل کریں: ہم سب کو کچھ وقت مقّرر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمیں بحالی ملے اورہم نئے سرے سے جوان ہوں اور نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

اپنی زندگی کا جائزہ لیں اور خود سےسوال کریں کہ آپ کو ان میں سے  کس بات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور شُکر گزار ہوں کہ آپ کو اپنی طاقت سے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ خُدا آپ کے ساتھ ہے اورجب آپ اُس کی تلاش کریں گے تو وہ آپ کو مخصوص ہونے، پُرعزم ہونے، اُس کا انتظار کرنے کی صلاحیت اور ایسی خواہش دے  گا کہ آپ کامیاب ہونے کے لئے تازگی کے  طالب ہوں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، جب مجھے ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں کامیابی ناممکن نظرآتی ہے، مجھے یہ یاد رکھنے میں مدد کر کہ مَیں طاقت کے لیے تیری طرف دیکھوں۔ مَیں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے وہ کام کرنے کی طاقت دے گا جو بہترین زندگی گزارنے کے لیے درکار ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon