اَے میرے بیٹے!میری باتوں پر توجُّہ کر۔ میرے کلام پر کان لگا۔ امثال ۴: ۲۰
بہت سے لوگ مجھے سے پوچھتے ہیں کہ کلام کا مطالعہ کس طرح کیا جائے۔ یہاں چار مفید اقدامات پیشِ خدمت ہیں:
- وقت مقرر کریں:میں ہرصبح خدا کے ساتھ مقررہ وقت گزارتی ہوں لیکن اگر آپ کے لئے ایسا کرنا مشکل ہے تواپنی سہولت کے مطابق وقت مقرر کریں ہوسکتا ہے کہ آپ کے لئے ہر روز وقت نکالنا مشکل ہو۔ لیکن آپ کو کہیں نہ کہیں سے تو آغاز کرنا ہی ہوگا آغاز کرنے کے بعد اس کو جاری رکھیں اوراس عادت سے پیدا ہونے والے مثبت نتائج کو دیکھیں!
- کلام کا مطالعہ کرنے کی تیاری کریں: ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں آپ اچھا محسوس کرتے ہیں یعنی اپنے گھر میں ایسا کمرہ جہاں آپ تنہا ہو سکیں۔
- اپنے لئے سارا مواد اکٹھا کر لیں:بلاشبہ آپ کے پاس بائبل مقّدس ہونی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ایک اچھی بائبل کی ڈکشنری،کلیدالکتاب، قلم اورپیپر۔ان چیزوں کی مدد سے آپ متعلقہ حوالہ جات بائبل میں سے نکال سکیں گے اور اگرکچھ لکھنے کی ضرورت پیش آئے تو لکھ لیں۔
- اپنے دل کو تیارکریں: اگر کسی بات کا اقرار کرنے کی ضرورت ہے تو خدا سےاس کے متعلق بات چیت کریں اورمطالعہ کا آغازپُرسکون ہوکر کریں تاکہ
خداکا مکاشفہ حاصل کرنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہ بنیں۔
خدا کا کلام پڑھنے کے لئے وقت نکالیں کیونکہ اس میں آپ کی زندگی کو تبدیل کرنے کی قدرت ہے تاکہ آپ خدا کی مرضی کے مطابق شخص بن سکیں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خداوند میں اپنے دِل میں تیرے کلام کو سنجیدگی سے پڑھنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں۔ مجھے سکھا کہ اس کو سمجھوں، اس سے متفق ہوں اورہرروز اس میں موجود تیری سچائی کے تابع رہوں۔۔